Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Mehshar Afridi's Photo'

محشر آفریدی

1966 | ممبئی, انڈیا

ہندوستان کے معروف شاعر، اپنی دلکش شاعری اور پُراثر اندازِ ترسیل کے باعث مشاعروں میں ایک نمایاں اور ہر دلعزیز شخصیت سمجھے جاتے ہیں

ہندوستان کے معروف شاعر، اپنی دلکش شاعری اور پُراثر اندازِ ترسیل کے باعث مشاعروں میں ایک نمایاں اور ہر دلعزیز شخصیت سمجھے جاتے ہیں

محشر آفریدی کے اشعار

739
Favorite

باعتبار

زمیں پر گھر بنایا ہے مگر جنت میں رہتے ہیں

ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم بھارت میں رہتے ہیں

مجھے جس حال میں چھوڑا اسی حالت میں پاؤگی

بڑی ایمانداری سے تمہارا ہجر کاٹا ہے

میں اس لیے بھی ہمیشہ خموش رہتا ہوں

مرے دماغ میں اک شور مچتا رہتا ہے

عقل اور عشق لڑتے رہے دیر تک

عقل ماری گئی عشق زندہ رہا

تم مجھے اپنی قسم دے کر کہو

آفریدیؔ آپ سگریٹ چھوڑ دیں

تمہارے حسن کو کب تک ورق ورق پڑھتے

سو ایک رات میں پوری کتاب پڑھ ڈالی

وہ کچھ غلط نہیں تھا ہمیں بےوقوف تھے

شیشے کو صاف کرتے رہے اس طرف سے ہم

جب تمہاری یہ ماتمی آنکھیں

مسکراتی ہیں شور تھمتا ہے

ذرا باہوں کے حلقے اور کس لو

محبت سانس لینا چاہتی ہے

اس کی مغرور ہوا تیز قدم چلتی رہی

لو لرزتی ہی رہی میری پشیمانی کی

یوں محبت کا بدل کچھ بھی نہیں

سوچتا ہوں اتنا حق دے دوں تمہیں

وصال یار فرقتوں کی رت بدل نہیں رہا

بدن قرار پا گیا ہے دل سنبھل نہیں رہا

Recitation

بولیے