ناشر نقوی کے اشعار
جانے کب کون سے لمحے میں ضرورت پڑ جائے
تم ہمارے لئے پہلے سے دعا کر رکھنا
سفر کا خاتمہ ہوتا نہیں کہیں اپنا
ہر اک پڑاؤ سے اک ابتدا نکلتی ہے
اس کے کرم کا ایک سہارا جو مل گیا
پھر عمر بھر کسی کی ضرورت نہیں ہوئی
وفا کی راہ میں دل کا سپاس رکھ دوں گا
میں ہر ندی کے کنارے پہ پیاس رکھ دوں گا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ