ن م دانش کا تعارف
ن۔ م۔ دانش 21 مارچ 1958 کو کراچی کی قدیم بستی لیاری میں پیدا ہوئے اوکھائی میمن سیکنڈری اسکول کھارادر سے میٹرک اور وفاقی گورنمنٹ اردو کالج سے گریجویشن کے بعد جامعہ کراچی سے ایم اے اردو میں فرسٹ کلاس فرسٹ میں پاس کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ زمانہ طالب علمی میں بحیثیت مقرر پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں سے ٹرافیاں جیتیں اور اس کے ساتھ مختلف اخبارات اور ادبی رسائل میں مضامین اور کہانیاں لکھیں ان کی شاعری ملک کے مقتدر ادبی پرچوں میں باقاعدگی سے شائع ہوتی رہی ہے۔ "بچے، تتلی، پھول" ان کا پہلا شعری مجموعہ ہے اس مجموعے میں 1981ء سے لے کر 1988ء تک کی نظمیں اور غزلیں شامل ہیں ان دنوں وفاقی گورنمنٹ اردو کالج میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔