طالب حسین طالب کے اشعار
کسی کا ملنا، بچھڑنا اور ایک دو باتیں
تمام سلسلہ زیب قلم نہ کر پایا
آج پھر چاند دیر سے نکلا
تم نے پھر دیر کر دی آنے میں
میں چاند بھیج رہا ہوں کہ تم کو دیکھ آئے
تمہارے شہر میں اب شام ہو گئی ہوگی
دیکھ کر تم کو حیرتی ہوں میں
کس قدر حسن ہے زمانے میں
مال و زر کی قدر کیا؟ خون جگر کے سامنے
اہل دنیا ہیچ ہیں اہل ہنر کے سامنے
پھر مرا دھیان گیان ٹوٹ گیا
پھر تری بھوک مارتی ہے مجھے