زبیدہ تحسین، پیدائش، حیدر آباد، ہندوستان۔ زبیدہ تحسین کی شاعری کی ابتدا لگ بھگ انیس سو چالیس کے قریب ہوئی۔حیدر آبادکی مشہور نسائی ادبی تنظیم ”محفل ِ خواتین“ کی رکن تھیں اور ان کا پہلا مجموعہ کلام ”دشت تمنا“ بھی اسی تنظیم کی زیرِاہتمام 1976 میں شائع ہوا تھا۔ دوسرا مجموعہ ”دشت گل“ 1984 میں شائع ہوا۔