اب تک

ظفر اقبال

ملٹی میڈیا افیئرز، لاہور
2012 | مزید
  • ذیلی عنوان

    کلیات غزل، جلد۔004

  • معاون

    الیاس ملک

  • موضوعات

    شاعری

  • صفحات

    814

کتاب: تعارف

تعارف

جدید اردوغزل پر جب بھی بات كی جائے گی ظفر اقبال كو نظرانداز نہیں كیا جاسكتا۔ انہوں نے غزل کے پیرائے میں فنی اور موضوعاتی سطح پر روایت شکنی کے حوالے سے اپنی ایک الگ اور بھرپور پہچان بنائی۔ ان کے پہلے شعری مجموعے آب رواں کو عوام اور خواص، ہردو حلقوں میں بے حد پزیرائی ملی۔ اس کے بعد انہوں شعری تجربات کا سلسلہ نہ صرف جاری رکھا بلکہ اسے بام عروج تک پہنچایا۔ لفظ اور زبان کے ساتھ انہوں نے بہت تجربے کیے۔ ان تجربوں میں بہت سا رطب و یابس بھی ان کی شاعری میں در آیا مگر مجموعی طور پہ ان کا تجربہ کامیاب ہوا اور سراہا گیا۔ وہ بنجر زمینوں میں سے شعر نکال لاتے، انوکھی باتیں کہہ جاتے اور سبھی پڑھنے والوں کو حیران کرتے رہتے ہیں۔ اور یہ حیران کرنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ انہوں نے بہت لکھا، درجنوں مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔ انہیں مجموعوں کو "اب تک" کے نام سے کلیات کی شکل دی گئی ہے۔ جو پانچ جلدوں میں ہے، جس کی ہر جلد میں چھہ چھہ مجموعے شامل ہیں۔ اور پانچوں جلدوں میں تقریبا چار ہزار غزلیں شامل ہیں۔ زیر نظر جلد چہارم ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

ظفر اقبال

نام میاں ظفر اقبال اور تخلص ظفر ہے۔ ۲۷؍ ستمبر۱۹۳۲ء کو بہاول نگر میں پید اہوئے۔ ابتدائی تعلیم اوکاڑہ میں حاصل کی۔ گورنمنٹ کالج ، لاہور سے بی اے اور لا کالج لاہور سے ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا۔اوکاڑہ میں وکالت کرتے ہیں۔ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں: ’آب رواں‘، ’گلافتاب‘، ’رطب ویابس‘، ’سرعام‘، ’نوادر‘، ’تفاوت‘، ’غبار آلود سمتوں کا سراغ‘، ’عیب وہنر‘، ’وہم وگمان‘، ’اطراف‘، ’تجاوز‘، ’تساہل‘، ’اب تک‘(کلیات غزل کے تین حصے)۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:266

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مزید

مقبول و معروف

مزید

کتابوں کی تلاش بہ اعتبار

کتابیں : بہ اعتبار موضوع

شاعری کی کتابیں

رسالے

کتاب فہرست

مصنفین کی فہرست

یونیورسٹی اردو نصاب