الف لیلہ

نامعلوم مصنف

جے۔ ایس۔ سنت سنگھ اینڈ سنز تاجران کتب، لاہور
| مزید
  • ذیلی عنوان

    ہزار داستان مکمل، جلد-004

  • معاون

    مرزا ایس سیدین

  • موضوعات

    ترجمہ

  • صفحات

    276

کتاب: تعارف

تعارف

آٹھویں صدی عیسوی میں عرب قصہ گوؤں کے ذریعہ تخلیق کی گئی الف لیلیٰ‎‎ کہانیوں کی ایک مشہور کتاب ہے... جب مستقل اضافوں کے بعد اس داستان کی بطن سے ہزاروں قصے جنم لینے لگے، تو اس کا پورا نام اَلف لیلۃ و لیلۃ (ایک ہزار ایک رات) تجویز کردیا گیا... یہ پوری داستان ایک ہزار ایک راتوں کے قصوں پر محیط ہے، جس کے کچھ مشہور قصے، الہ دین، علی بابا، مچھیرا اور جن، سندباد جہازی، تین سیب، سمندری بوڑھا، شہر زاد، حاتم طائی... وغیرہ ہیں... کہتے ہیں کہ سمرقند کا ایک بادشاہ شہر یار اپنی ملکہ کی بے وفائی سے دل برداشتہ ہو کر عورت ذات سے بدظن ہو گیا۔ وہ ہر روز ایک شادی کرتا اور صبح عورت کو قتل کردیتا۔ یہ سلسلہ اس قدر دراز ہوا کہ ریاست میں عورتوں کی کمی ہونے لگی... تب وزیر زادی شہر زاد نے عورتوں کو محفوظ کرنے کا منصوبہ بنایا اور بادشاہ سے شادی کرلی۔ وہ ہر رات بادشاہ کو ایک کہانی سناتی، جب کہانی کلائمیکس پر پہنچتی تو وہ اسے کل کے لئے ملتوی کردیتی، اور کل وہ کہانی مکمل کرکے دوسری کہانی شروع کردیتی، چونکہ بادشاہ کہانیاں سننے کا بہت شوقین تھا، اس لئے ہر روز اس کا قتل ملتوی کردیتا... اس طرح کہانیوں کا سلسلہ ایک ہزار ایک راتوں تک پہنچ جاتا ہے... اس طویل مدت میں اس کے دو بچے ہوجاتے ہیں اور عورت ذات سے بادشاہ کی بدظنی جاتی رہتی ہے۔ زیر نظر الف لیلی کا اردو ترجمہ ہے جو ہزار داستان کے نام سے مشہور ہے، جو مختصر اور مکمل ہے۔ یہ ترجمہ چار جلدوں پر مشتمل ہے، لیکن اس نسخہ میں چاروں حصوں کو شامل کردیا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مزید

مقبول و معروف

مزید

کتابوں کی تلاش بہ اعتبار

کتابیں : بہ اعتبار موضوع

شاعری کی کتابیں

رسالے

کتاب فہرست

مصنفین کی فہرست

یونیورسٹی اردو نصاب