کنھیا لال کپور بنیادی طور پر مزاح نگار ہیں ، آپ کی تحریروں میں سماج کی ناہمواریوں پر شدید طنز ملتا ہے ،کنہیا لال کپور کی نثر نہاید سادہ رہتی ہے ، تاہم لفظوں کے درمیان طنز کی کاری لہریں رواں ملتی ہیں ۔کنہیا لال کپور نے بحیثیت مزاح نگار ، کالم نویس ، پیروڈی نگار اور طنزنگار برسوں اپنے قلم کا جادو جگایا۔ "چنگ و رباب" ان کے مضامین کا مجموعہ ہے ، یہ مضامین عالمی جنگ کے دوران لکھے گئے تھے ۔عالمی جنگ کی وجہ سے بر صغیر میں جو بے روزگاری ،بیکاری ، غذائی قلت اور دیگر مسائل تھے ان سے متاثر ہوکر کنہیا لال کپور نے جو مضامین لکھے ان کو "چنگ و رباب "میں شامل کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے اس مجموعہ میں شامل مضامین میں مسائل کی گونج ضرور ہے تاہم ، وہ روایتی نشتریت نہیں ملتی جو ان کے اسلوب نگارش کا خاصہ ہے۔