aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : ذوالفقار نقوی

V4EBook EditionNumber : 001

ناشر : ایجو کیشنل پبلشنگ ہاؤس، نئی دہلی

مقام اشاعت : دلی, انڈیا

سن اشاعت : 2021

زبان : Urdu

صفحات : 203

معاون : حیدر علی

دشت وحشت

مصنف: تعارف

ذوالفقارنقوی  دس جون 1965 کو ریاست جموں و کشمیر ، ضلع پونچھ کے گاؤں گورسائی میں پیدا ہوئے۔ ذوالفقارنقوی نے ابتدائی تعلیم اپنے علاقہ میں حاصل کرنے کے بعد جموں یونیورسٹی سے گریجویشن کی، بعد ازاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے ایم، اے کی ڈگری انگریزی ادب میں حاصل کی، کلکتہ سے بی۔ آئی ۔اے۔ایم۔ ایس کی ڈگری اور پھر جموں سے بی۔ ایڈ کی ڈگری حاصل کی۔

1995 تا 1999 آل انڈیا ریڈیو پونچھ سے منسلک رہے جہاں بطور اناؤنسر اپنی خدمات سراجام دے رہے تھے کہ محکمہ تعلیم میں بطورانگلش لیکچرار آپکی تقرری ہو گئی۔ انہیں انگریزی ادب میں شیکسپئر کے مطالعہ نے متاثر کیا۔ آپ نےانگریزی نظمیں لکھیں لیکن ارد گرد کے ماحول نے انہیں قبول نہیں کیا۔ اور وہ صرف چند اداروں تک ہی محدود رہیں۔

آپکو اردو ادب میراث میں ملا ہے اسکے ساتھ ساتھ گھر کا دینی ماحول اورعلماء حضرات سے مسلسل رابطے نے انہیں اردو ہی کو اپنے خیالات کے اظہار کا ذریعہ بنانے پر مجبور کیا۔ ذوالفقارنقوی کو شاعری کا شوق بچپن سے ہی دامن گیر تھا۔ شاید 1990 میں پہلی مکمل غزل کہی۔ آپ نے نعت و سلام اور منقبت کہے نیز واقعہ کربلا کے حوالے سے جو قلمی واردات سر زد ہوتی رہیں انہیں ’’زاد سفر‘‘ کی صورت میں  عباس بک ایجنسی لکھنئو نے 2011 میں  شائع کیا ہے۔

آپکی غزلوں کا پہلا مجموعہ ’’اجالوں کا سفر‘‘ اردو فاؤنڈیشن ممبئی نے 2012 میں  شائع کیا ہے۔ آپکا کلام پاکستان اور ہندوستان کے متعدد ادبی جریدوں میں شائع ہوتا رہتا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے