دہلی کی آخری شمع

مرزا فرحت اللہ بیگ

انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی
1992 | مزید

کتاب: تعارف

تعارف

مرزا فرحت اللہ بیگ نے غیر منقسم ہندوستان میں برطانوی راج کا عروج بھی دیکھا اور اُسے کمزور ہوکر ہندوستان چھوڑنے پر مجبور بھی دیکھا۔ اُن کے ابتدائی زمانے میں اگرچہ مغل سلطنت دم توڑ چکی تھی، تاہم وہ ثقافت اور رنگ ڈھنگ کہیں نہ کہیں باقی تھے۔ مرزا نے ان رنگوں کو اپنی تحریروں میں بڑی خوبصورتی سے قید کرلیا ہے۔ آپ کو جزئیات نگاری میں ملکہ حاصل تھا۔ داستان بیان کرتے ہوئے منظر کشی ایسی کرتے ہیں کہ ایک ایک رنگ نمایاں ہوجاتا ہے۔ زیر نظر کتاب 1857 سے دس سال قبل کی دہلی کا تہذیبی مرقع ہے اور ایک اہم تہذیبی دستاویز ہے۔ جب مغل تہذیب اور قدیم اقدار کے اثرات مٹ رہے تھے۔ انہوں نے مٹتے ہوئے تہذیب و تمدن کو" دہلی کا ایک یادگار مشاعرہ" جیسی تحریر سے محفوظ رکھنے کی کوشش کی۔ اسی یادگار مشاعرہ کو "دہلی کی آخری شمع" کے نام سے انجمن ترقی نے پیش کیا ہے۔ جس کو رشید حسن خان نے مرتب کیا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مزید

مقبول و معروف

مزید

کتابوں کی تلاش بہ اعتبار

کتابیں : بہ اعتبار موضوع

شاعری کی کتابیں

رسالے

کتاب فہرست

مصنفین کی فہرست

یونیورسٹی اردو نصاب