harf-o-hikayat

जोश मलीहाबादी

मक्तबा उर्दू, लाहौर
1943 | अन्य

पुस्तक: परिचय

परिचय

جوش ملیح آبادی اردو کے نامور اور قادرالکلام شاعر تھے۔ جوش نہ صرف اردو میں ید طولیٰ رکھتے تھے بلکہ آپ عربی، فارسی، ہندی اور انگریزی پر عبور رکھتے تھے۔ آپ کثیر التصانیف شاعر و مصنف تھے۔ آپ کے شعری مجموعوں اور تصانیف کی ایک بڑی تعداد ہے۔ ان کے شعری مجموعوں میں زیر نظر مجموعہ نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ یہ ایک نظمیہ مجموعہ ہے۔ جس میں ان کے باغیانہ تیور بخوبی دیکھے جاسکتے ہیں۔ ان کی نظموں میں بے پناہ روانی اور سلاست ہے۔ الفاظ کا ایک دریا سا امنڈتا اور شور مچاتا ان کی ہر نظم میں آتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ ان کا ذخیرہ الفاظ اتنا وسیع ہے کہ پوری اردو شاعری مین غالباً نظیر اکبر آبادی اور انیس لکھنوی کے سوا کوئی شاعر اس معاملے میں جوش کی ٹکر کا نہیں ہے۔ جوش کی نظموں میں نئی نئی اور پے درپے تشبیہوں اور استعاروں کا ایسا برجستہ اور بے ساختہ استعمال ہے کہ پڑھنے والا ان کے الفاظ کی گھن گرج کے علاوہ ان تشبیہوں اور استعاروں کے طلسم میں گرفتار ہوکر رہ جاتا ہے۔ غرض جوش کی نظمیں پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔

.....और पढ़िए

लेखक की अन्य पुस्तकें

पूरा देखिए

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

पूरा देखिए

पुस्तकों की तलाश निम्नलिखित के अनुसार

पुस्तकें विषयानुसार

शायरी की पुस्तकें

पत्रिकाएँ

पुस्तक सूची

लेखकों की सूची

विश्वविद्यालय उर्दू पाठ्यक्रम