aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب میں افغان قوم اور پٹھانوں پر تحقیق پیش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ روہیلہ اور روہیلکھنڈ کی وجہ تسمیہ اور روہیلہ کی قدیم تاریخ اور ان کے معزز لوگوں کی سوانح پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے ۔ کتاب دو جلدوں میں ہے زیر نظر کتاب اس کی پہلی جلد ہے۔ مصنف کا ارادہ روہیلہ کی مکمل تاریخ لکھنے کا ہے تاکہ ان کی بہادری اور کارناموں کو رہتی دنیا کے لئے محفوظ کیا جا سکے چونکہ مدتوں تاریخ نویسوں کی ان سے عدم توجہ کی وجہ سے ان کی تاریخ دھندلی اور ماند پڑنے لگی تھی اس لئے مصنف نے اس مردہ قوم کو حیات جاودانی بخشتے ہوئے تاریخ کے ان صفحات میں محفوظ کر دیا۔ کتاب کے شروع میں مورخ نے تاریخ نویسی کے فن اور اس کی اہمیت و افادیت اور ضرورت پر ایک بہترین دیباچہ لکھا ہے ۔ تاریخ روہیلہ کے شائقین کے لئے اور تاریخ کے طالبعلم کو اس کا مطالعہ فائدہ سے خالی نہیں ۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS