Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

रद करें डाउनलोड शेर

लेखक : शौकत सिद्दीक़ी

V4EBook_EditionNumber : 001

प्रकाशक : निसार हुसैन

प्रकाशन वर्ष : 1989

भाषा : Urdu

श्रेणियाँ : नॉवेल / उपन्यास

पृष्ठ : 789

सहयोगी : इबन-ए-नसीर

जाँगलूस
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

पुस्तक: परिचय

شوکت صدیقی کا ناول "جانگلوس" اردو کے ضخیم ترین ناولوں میں سےایک ہے ۔ اس ناول کوپنجاب کی الف لیلیٰ بھی کہا جاتا ہے۔ "جانگلوس" پاکستان کے وسطی پنجاب کے پس منظر میں لکھا گیا ناول ہے۔ اس ناول کا لینڈاسکیپ صوبہ پنجاب ہی ہے۔جس میں معاشرتی رموزیات کو لا رموز کیا گیا ہے۔ جو اس علاقے کی جغرافیائی اور نفسیاتی کی بہتریں حقیقت پسند تصویر کشی ہے۔ یہ واحد ناول ہے جس میں پورے ملک کی تہذیبی، ثقافتی، معاشرتی، معاشی، اقتصادی صورتِ حال کو مجموعی طور پر منعکس کرنے کی بجائے ہر علاقے کے انفرادی رحجانات کو عیاں کیا گیا ہےجس کے لیے شوکت صاحب نے وہاں کی ثقافت، بود وباش، رسم رواج، اخلاقی معیارات،جرائم معاشرتی، سیاسی اور معاشی مزاج کے پس منظر کا گہرائی سے مطالعہ اور تحقیق کی۔ اس ناول میں مجرمانہ معاشرے کی عکاسی کی گئی ہے۔ جانگلوس کی کہانی دراصل دو قیدیوں، لالی اور رحیم داد، کی کہانی ہے کہ جو جیل سے فرار ہوتے ہیں اور پولیس سے چھپنے کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھاتے ہوئے مختلف جرائم پیشہ افراد سے ان کو سابقہ پڑتا ہے،یہ ناول استحصالی قوتوں کی قلعی کھولتا ہے خاص طور پر جاگیرداری نظام کی، جو جنوبی پنجاب میں اپنی جڑیں رکھتا ہے۔ اس میں غریب اور محروم طبقے کی حمایت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور امیر طبقے کی ظاہری صورت کے اندر مخفی و پنہاں گھنائونی شخصیات کو عریاں کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ شوکت صدیقی صاحب نے ناول میں دیہاتی لب ولہجے کو اسی زبان میں نقل کیا ہے،اس ناول کا زمانہ تخلیق 1977ء تا 1994ء تک ہے۔ یہ ناول تین جلدوں میں ہے۔ زیر نظر جلد دوم ہے۔

.....और पढ़िए
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

लेखक की अन्य पुस्तकें

लेखक की अन्य पुस्तकें यहाँ पढ़ें।

पूरा देखिए

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

सबसे लोकप्रिय और ट्रेंडिंग उर्दू पुस्तकों का पता लगाएँ।

पूरा देखिए

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
बोलिए