کلیات ماہر

ماہر القادری

القمر انٹر پرائزرز لاہور
1994 | مزید
  • معاون

    جامعہ ہمدردہلی

  • موضوعات

    شاعری

  • صفحات

    1051

کتاب: تعارف

تعارف

مولانا ماہر القادری اپنے عہد کے بڑے شاعر،ادیب اور نقاد تھے۔انہوں نے ادب میں اسلامی فکر کوفروغ دیا۔ہر صنف سخن میں طبع آزمائی کی۔ مولانا ماہرالقادری نے رومانی،سیاسی،ملی،مذہبی،اور معاشرتی موضوعات پر مختلف اصناف سخن میں بے شمار نظمیں لکھیں۔ تعمیری ادب تخلیق کرنا ان کامقصد زندگی تھا۔ زیر تبصرہ کلیات ماہر القادری کا سارا کلام خواہ وہ مطبوعہ ہو یا غیر مطبوعہ یکجا کیاگیا ہے۔ ماہرالقادری کا وہ کلام جو حمد اورنعت پر مبنی ہے اس سارے کلام کو اس کلیات کے شروع میں جگہ دی گئی ہے اس کے بعد ماہر کے بقیہ کلام کو پیش کیا گیا ہے، بالکل اخیر میں ان کا فارسی کلام بھی موجود ہے۔ کلیات کی ترتیب کافی عمدہ ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

ماہر القادری

ماہر القادری ایک بہترین نثر نگار اور کلاسیکی طرز کے شاعر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ نام منظور حسین تھا 30 جولائی 1906 کو کیسر کلاں ضلع بلند شہر میں پیدا ہوئے۔ 1926 میں علی گڑھ سے میٹرک کرنے کے بعد بجنور سے نکلنے والے مشہور اخبار ’مدینہ‘ سے وابستہ ہوگئے۔ ’مدینہ‘ کے علاوہ اور بھی کئی اخباروں اور رسالوں کی ادارت کی۔  ممبئ میں قیام کے دوران فلموں کے لئے نغمے بھی لکھے۔ تقسیم کے بعد پاکستان چلے گئے اور کراچی سے ماہنامہ ’فاران‘ جاری کیا جو بہت جلد اس وقت کے بہترین ادبی رسالوں میں شمار ہونے لگا۔ ماہر القادری نے تنقید ، تبصرہ ، سوانح ، ناول کے علاوہ اورکئی نثری اصناف میں لکھا ۔ ان کی نثری تحریریں اپنی شگفتگی اور رواں اسلوب بیان کی وجہ سے اب تک دلچسپی کے ساتھ پڑھی جاتی ہیں۔ ماہر القادری کی بیس سے زیادہ کتابیں شائع ہوئیں۔ کچھ کتابوں کے نام یہ ہیں۔ آتش خاموش ، شیرازہ ، محسوسات ماہر ، نغمات ماہر ماہر ، جذبات ماہر ، کاروان حجاز ، زخم ومرہم ، یاد رفتگاں ، فردوس ، کردا ، طلسم حیات ۔12 مئی 1978 کو جدہ میں ایک مشاعرے کے دوران حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوا۔ 

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مزید

مقبول و معروف

مزید

کتابوں کی تلاش بہ اعتبار

کتابیں : بہ اعتبار موضوع

شاعری کی کتابیں

رسالے

کتاب فہرست

مصنفین کی فہرست

یونیورسٹی اردو نصاب