Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

انور آفاقی ( اصل نام : محمد امام الہدیٰ انور) کا تعلق شہر دربھنگہ سے ہے  ۔ ضلع دربھنگہ کے ایک گاؤں بلیا، تھانہ : بیرول میں 7 اگست ٔ 1954 کو پیدا ہوئے۔
بی ایس سی کی ڈگری اور آٹو موبائل انجینیئرنگ میں ڈپلومہ حاصل کیا ۔ پھر 2007 میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد سے ایم ۔ اے (اردو) امتیازی نمبروں سے پاس کیا ۔
چند سالوں تک بوکارو اسٹیل دھنباد اور جل گاؤں (مہاراشٹرا) میں ملازمت کے بعد یہ جدہ سعودی عرب چلے گئے اور اس کے بعد مختلف خلیجی ممالک میں ان کی زندگی کا بیشتر حصہ حصول معاش میں گزرا ۔ متحدہ عرب امارات کے" العین انٹرنیشنل ایئرپورٹ " پر انجینئرنگ آفیسر کے عہدہ سے سن 2016 عیسوی میں سبکدوش ہوئے ۔ وہاں رہتے ہوئے روزگار کے ساتھ ان کی ادبی سرگرمیاں بھی جاری رہیں ۔ کئی ادبی پروگرام کے منتظم اعلی رہے  ۔ متعدد عالمی مشاعروں میں شریک ہوئے ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل طور سے وطن واپس آگئے ۔ اب دربھنگہ ہی میں قیام پذیر ہیں جہاں ان کا اپنا گھر ہے ۔  یہاں بھی ان کی ادبی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ ان کی اب تک سات کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں "لمسوں کی خوشبو" (شعری مجموعہ)، " دیرینہ خواب کی تعبیر"(سفرنامہ کشمیر ) ، "دو بدو" (ادبی شخصیتوں سے انٹرویو) ، " مناظر عاشق ہرگانوی سے گفتگو" (انٹرویو) ، " نئی راہ نئی روشنی"(فسانوی مجموعہ ) ، " میزان فکر و فن "(مضامین و تبصرے) ، اور "اداس موسم " ( دوسرا شعری مجموعہ) ہے ۔ ان کی نظموں کا مجموعہ" زمیں جلنے لگی ہے" زیر ترتیب ہے جو رواں سال ( 2025) میں منصہ شہود پر آجائے گا ۔ ان کے فکر و فن اور شخصیت پر دو کتابیں شائع ہو چکی ہیں ، ایک انگریزی زبان میں بعنوان انور آفاقی : اے ورسا ٹائل جینیس "ہے جس کے مصنف سید محمود احمد کریمی ہیں جبکہ دوسری کتاب "انور افاقی : آئینہ در آئینہ" ہے جسے راقم حروف (ڈاکٹر عفاف امام نوری) نے ترتیب دیا ہے ۔ گوش گزار کرتی چلوں کہ یہ کتاب انور آفاقی کے فن اور شخصیت پر تحقیق کرنے والے اسکالروں کے لئے بہت معاون ثابت ہو گی۔
انور آفاقی صاحب اپنی زندگی کی اب تک 71 بہاریں دیکھ چکے ہیں دعا ہے کہ وہ یوں ہی چاق و چوبند رہیں اور اردو زبان و ادب کی خدمت کرتے رہیں۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید
بولیے