aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

CANCEL DOWNLOAD SHER

Author : Masud Husain Khan

V4EBook_EditionNumber : 001

Publisher : Sahitya Academy, Delhi

Year of Publication : 1989

Language : Urdu

Categories : Monograph

Pages : 112

Contributor : Shamim Hanafi

mohammad quli qutub shah

About The Book

معمار اردومحمد قلی قطب شاہ اردو كے پہلے صاحب دیوان شاعر ہیں۔جنھیں اردو كے "باوا آدم "ولی سے تقریبا سوسال پہلے ملك سخن و دكن پر حكومت كر نے کا شرف حاصل ہے۔ان كا كلام كئی سالوں تك پردہ خفا میں رہا۔جسے پہلی بار بابائے اردو مولوی عبدالحق نے ایك تفصیلی مضمون كےذریعے رسالہ اردو میں متعارف كروایا تھاجو بعد میں ضائع ہوگیا تھا۔ا سكے بعد ڈاكٹرمحی الدین قادری زور نے سالار جنگ میوزیم كے ایك قدیم نسخہ پر مبنی متن كو مرتب كركے 1940 میں شائع كیا۔جس كے بعد اردو ادب كی تاریخ میں محمد قلی كی شاعری میں اولیت حاصل ہوگئی۔اسی سے قلی قطب شاہ كے پہلے صاحب دیوان شاعر كی حیثیت سے شہرت ملی۔اس كے بعد اسی نسخے كی تدوین ڈاكٹر سیدہ جعفر نے دوبارہ كی۔زیر نظر كتاب اسی سلسلے كی ایك اہم كڑ ی ہے جس میں ماہر لسانیات ،ماہر دكنیات پروفیسر مسعودحسین نے ہندوستانی ادب كے معمار محمد قلی قطب شاہ كے منتخبہ كلام كو مرتب كیا ہے۔جو قلی قطب شاہ كے ادبی مرتبے كے تعین میں معاون و مدگار ہے۔اس مختصر سے كتابچہ میں مرتب نے نہ صرف قلی قطب شاہ كے كلام كو شامل كیا ہے بلكہ اس كلام كے متن تك عام قاری كی رسائی كے لیے مشكل الفاظ كے معنی حواشی میں دے كر اور دكنی اردو كے قدیم الفاظ پر اعراب لگا كر یہ اہتمام كیا ہے كہ اسے آسانی اور صحت كے ساتھ باوزن طریقے پر پڑھا جاسكے۔یہ كتاب قلی قطب شاہ کے كلام كے ساتھ شخصیت و كردار ر بھی روشنی ڈالتی ہے۔جس كے مطالعے سے یہ بات واضح ہو تی ہے كہ قلی قطب شاہ یہ قادرالكلام شاعر تھا جس نے شاعری كی تقریبا ہر صنف سخن پر طبع آزمائی كی ہے۔اس كے كلام میں نظموں ،غزلوں كے ساتھ رباعیات بھی ملتی ہیں۔اس نے غزلوں كی ہئیت كوعشقیہ اور بیانیہ دونوں قسم كی شاعری كے لیے استعمال كیا ہے۔موضوع میں كہیں تسلسل ہے اور كہیں منتشر خیالات۔جہاں تك موضوعات كا تعلق ہے اس نے عید میلاد، شب معراج،بسنت،شاہی ہاتھی،كھیل ،برسات اور اپنی پیاریوں جیسے عام موضوعات پر قلم اٹھایاجس كی وجہ سے اس كی شاعری عوامی شاعری كہلائی۔جس میں ہندوستانی تہذیب و ثقافت كی حقیقی عكاسی ملتی ہے۔اس كے علاوہ حمد ،نعت اور منقبت بھی شامل كتاب ہے۔پروفیسر مسعود حسین نے اپنی اس تصنیف میں قلی قطب شاہ كےكلام كا فنی اور موضوعاتی تجزیہ بھی پیش كیا ہےقلی قطب شاہ كی نظم نگاری ،غزل گوئی،زبان و بیاں كے ساتھ كلام كے محاسن و معائب پر بھی گفتگو كی ہے۔اس طرح یہ كتاب قلی قطب شاہ كے دكنی كلام كو سمجھنے میں معاون ہے۔

.....Read more

More From Author

Read the author's other books here.

See More

Popular And Trending Read

Find out most popular and trending Urdu books right here.

See More

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
Speak Now