aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

CANCEL DOWNLOAD SHER

Author : Meer Mohammad Husain Ata Khan tahseen

Year of Publication : 1826

Language : Urdu

Categories : Fiction, Text Books

Sub Categories : Fiction, Dastaan

Pages : 217

Contributor : Anjuman Taraqqi Urdu (Hind), Delhi

nau tarz-e-murassa

About The Book

نوطرز مرصع ‘‘اولین اردوداستانوں میں سے ایک ہے۔ نوطرزمرصع‘‘میں قلم بند کی گئی داستان چار درویشوں کی کہانی ہے۔ اس داستان کو تحسین نے ایک سفر کے دوران اپنے کسی ہم سفر کی زبان سے سنا تھا۔ قصہ سننے کے بعد تحسین کے دل میں یہ بات پیدا ہوئی کہ اسے کیوں نہ اپنی زبان میں لکھاجائے۔ اسی خیال کے پیش نظر اردو کی معرکۃ الآراء،یہ داستا ن وجو میں آئی۔ "نوطرز مرصع"کی داستان روم کے فرخندہ سیر نام کے ایک بادشاہ سے شروع ہوتی ہے،جس کی حکمرانی میں ہرطرف خوش حالی اور امن امان ہے مگر بادشاہ لاولد ہے۔ عمر کی زیادتی سے نا امید ہو کر اس نے یہ فیصلہ کیا کہ آخر جب میرا کوئی وارث نہیں ہے تو ایسی حکومت کرنے سے کیا فائدہ، اس فیصلے سے امراء و رعایا سب پریشان ہوگئے اور بادشاہ سلامت سے کہاکہ اس طرح ملک کا نظام برباد ہوجائے گا۔ خدانے توآپ کو اسی لیے بھیجا ہے۔ آپ ایسا کیجیے کہ دن کو امور سلطنت سنبھالیے اور رات کو بزرگان دین کی زیارت کیجیے۔ بادشاہ اس بات پر راضی ہوگیا۔ ایک رات محل سے نکل کر باہر آیا تو دیکھتا ہے کہ تیز آندھی میں ایک چراغ جل رہا ہے۔ بادشاہ حیران ہوا اور جب چل کر وہاں دیکھا تو چار درویش بیٹھے باتیں کررہے تھے۔ بادشاہ تمام درویشوں کی باتوں کو سنتا رہا آخر میں تیسرے دویش کی کہانی ختم ہوتے ہی فجر کی آذان ہوگئی،وہاں سے بادشاہ محل میں آیا اور ملازموں سے کہا کہ فلاں جگہ چار دریش ہیں انھیں عزت کے ساتھ دربار میں حاضر کرو۔ وہ درویش حاضر ہوئے اور پھر بادشاہ نے چوتھے درویش کی کہانی سننا چاہی مگر اس سے پہلے خودایک کہانی(خواجہ سگ پرست کی) سنائی۔ اس کے بعد چوتھے نے سنانا شروع کیا۔ کہانی ختم ہوتے ہی بچے کی پیدائش کی خبرآئی۔ داستان میں کہانی بادشاہ سے شروع ہو کر ختم بھی بادشاہ ہی پر ہوئی ہے۔ یعنی قصہ میں وحدت قائم کرنے کی کوشش کی گئی ہےاس کا اسلوب مسجع ، مقفیٰ اور مرصع ہے۔ اس میں بیان کی رنگینی اور عبارت آرائی کے جو ہر بھی خوب ہیں۔

.....Read more

More From Author

Read the author's other books here.

See More

Popular And Trending Read

Find out most popular and trending Urdu books right here.

See More

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
Speak Now