sahiri, shahi, sahib qirani: dastan-e-amir hamza ka mutala

शम्सुर रहमान फ़ारूक़ी

डायरेक्टर क़ौमी कौंसिल बरा-ए-फ़रोग़-ए-उर्दू ज़बान, नई दिल्ली
2006 | अन्य

पुस्तक: परिचय

परिचय

شمس الرحمان فاروقی نے تمام اصناف ادب میں اپنا لوہا منوایا لیکن ان کا اصل میدان داستان اور افسانہ تھا جس کا اندازہ اس وقت ہوا جب انہوں نے داستان امیر حمزہ پر کام شروع کیا۔ انہوں نے داستان امیر حمزہ کی تقریبا پچاس جلدیں لفظ بہ لفظ پڑھیں اور پھر ان کی معرکہ آرا کتاب "ساحری ،شاہی، صاحب قرانی: داستان امیر حمزہ کا مطالعہ" کے عنوان سے منظرعام پر آئی۔ یہ کتاب تین جلدوں میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے زیر اہتمام منظر عام پر آئی تھی۔اس کتاب میں داستان کی ایک بالکل نئی تفہیم و تعبیر پیش کی گئی ہے۔ داستانوں کا اتنا مفصل مطالعہ اردو میں پہلی بار پیش کیا گیا ہے جو اس کتاب میں ہے۔ فن داستان کے متعلقات کے حوالے سے جو معلومات فراہم کی گئیں وہ کہیں اور نہیں ملتیں ،اسی لیے زیر نظر کتاب بشمول دیگر جلدیں، کو اردو داستان کا انسائیکلو پیڈیا کہا جاتا ہے۔ اس کتاب میں فاروقی صاحب نے داستان امیر حمزہ کا سائنسی اور علمی انداز میں مطالعہ پیش کیا ہے۔ پہلی جلد میں نظری مباحث، دوسری میں عملی مباحث جبکہ تیسری جلد میں جہان حمزہ کے سحر سے پردہ اٹھتا ہے اور داستانوی شعریات کی ایک نئی جہت کا آغاز ہوتا ہے۔ یہ تمام جلدیں داستان امیر حمزہ کی تفہیم نو میں از حد معاون ہیں۔

.....और पढ़िए

लेखक की अन्य पुस्तकें

पूरा देखिए

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

पूरा देखिए

पुस्तकों की तलाश निम्नलिखित के अनुसार

पुस्तकें विषयानुसार

शायरी की पुस्तकें

पत्रिकाएँ

पुस्तक सूची

लेखकों की सूची

विश्वविद्यालय उर्दू पाठ्यक्रम