Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : سید عابد علی عابد

V4EBook EditionNumber : 002

ناشر : بزم اقبال، لاہور

سن اشاعت : 1977

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : شاعری, اقبالیات

صفحات : 438

معاون : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

شعر اقبال
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

"شعر اقبال" سید عابد علی عابد کی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں انھوں نے اقبال کی شاعری کے فنی پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے۔ کتاب میں اقبال کی فکری ، جذباتی، انسانی اور روحانی زندگی میں مطابقت اور ہم آہنگی تلاش کی گئی ہے۔ کتاب کو تین اجزاء میں تقسیم کیا ہے۔ پہلے جزو میں تاریخی پس منظر ، ملت اسلامیہ کے زوال کے اسباب اور بر صغیر پاک و ہند میں مسلمانوں کی زبوں حالی کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ دوسرے جزو میں اقبال کے سفر یورپ کے بعد آنے والے فکری انقلاب کا تجزیہ پیش کیا ہے۔وجبکہ تیسرے حصہ میں اقبال کی شاعری کا فنی نقطہ نظر اور جمالیاتی اقدار کے حوالے سے مطالعہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ فنون لطیفہ اور شعر وادب سے متعلق مصنف کے نظری مباحث کا عملی اور تجزیاتی مطالعہ بھی کیا ہے۔ مصنف نے معانی ، بیان ، بدیع اور اسلوب سے متعلق جو انتقادی تصورات وضع کیے تھے ، انھیں تصورات کی روشنی میں اقبال پر مواد پیش کیا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

اردو میں جن لوگوں نے ایک وسیع تر ادبی ، سماجی اور تہذیبی آگہی کےساتھ تنقید لکھی ہے ان میں ایک نام عابد علی عابد کا بھی ہے۔ عابد علی عابد اردو کے ساتھ فارسی اور انگریزی زبان وادبیات کے واقف کاروں میں بھی تھے اسی وجہ سے ان کا تنقیدی ڈسکورس ان کے عہد میں لکھی جانے والی روایتی تنقید سے بہت مختلف نظر آتا ہے۔

عابد علی عابد نے شاعری بھی کی ۔ ان کے کئی شعری مجموعے بھی شائع ہوئے لیکن ان کی تنقید ان کی تخلیقی کارگزاریوں پر حاوی رہی۔  عابد علی عابد 17 ستمبر 1906 کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے ۔ان کے والد فوج میں ملازم تھے ۔ لاہور سے ایل ایل بی تعلیم حاصل کی اور گجراب میں وکالت کرنے لگے لیکن ان کا علمی اور ادبی ذوق انہیں لاہور کھینچ لایا ۔ پنجاب یونیورسٹی سے فارسی میں ایم اے کیا اور دیال سنگھ کالج لاہور میں فارسی کے پروفیسر مقرر ہوئے۔ 20  جنوری 1971 کو لاہور میں انتقال ہوا۔ عابد علی عابد کی تصانیف کے نام یہ ہیں : اصول انتقاد ، ادب کے اسلوب ، شمع ، ید بیضا ، سہاگ ، تلمیحات اقبال ، طلسمات ، میں کبھ غزل نہ کہتا ، بریشم عود ، انتقاد ۔ وغیرہ ۔ 

 

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے