Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

زیر تبصرہ کتاب "تذکرہ مسرت افزا" امیرالدین احمد کا فارسی تذکرہ ہے، جو بارھویں صدی ہجری کی آخری دہائی میں لکھا گیا۔ جس کا نسخہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی لائیبریری میں موجود تھا، اس کو قاضی عبدالودود نے حاصل کیا اور 'معاصر' میں قسط وار شائع کیا، 'معاصر' سے ہی حاصل شدہ نسخہ کا ڈاکٹر مجیب نے اردو میں ترجمہ کیا ہے، اس تذکرہ میں تقریبا ۲۵۴ شعراء کے احوال مذکور ہیں، ان کے فن پر گفتگو کی گئی ہے، مصنف نے اپنی رائے ظاہر کرنے میں بہت صاف گوئی سے کام لیا ہے۔ شعرا کے کلام کی خصوصیات اور اشعار کے معانی و مفاہیم کو بیان کیا گیا ہے، جس میں مصنف نے رعایت لفظی کو ترجیح دی ہے، اور عبارت آرائی پر بھرپور توجہ صرف کی ہے، جس کی وجہ سے بسا اوقات شعر سے متعلق ان کی رائے پر بھی حرف آیا ہے، اور شعر کی تعریف میں مبالغہ کا احساس ہوا ہے، اس کے باوجود تذکرہ اہمیت کا حامل ہے، تذکرہ بہت سے شعراء کے احوال سے واقف کراتا ہے، اس تذکرہ میں میر تقی میر کے نکات الشعراء پر بہت سے اعتراضات کئے گئے ہیں، اور ان کی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، اس تذکرہ کا مطالعہ ہمیں قدیم شعراء اور ان کے احوال سے بخوبی واقف کراتا ہے، ترجمہ بھی بامحاورہ اور سلیس کیا گیا ہے، جس سے استفادہ مزید آسان ہو گیا ہے۔ مترجم نے تذکرہ اور مصنف کے سلسلے میں بھی اہم معلومات فراہم کی ہیں۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے