उमराव जान अदा

मिर्ज़ा हादी रुस्वा

हमदम बर्क़ी प्रेस, लखनऊ
1922 | अन्य

पुस्तक: परिचय

परिचय

مرزا ہادی علی رسوا کا یہ معرکتہ الآرا معاشرتی ناول ہے،اس ناول میں انیسویں صدی کے لکھنو کی سماجی اور ثقافتی جھلکیاں بڑے دلکش انداز میں دکھلائی گئی ہیں اس ناول میں طنز،تشبیہ،شوخی،محاورات،منظرنگاری اورمقصدحیات نظر آتا ہے،انداز بیان اور لطف زبان کے اعتبار سے "امراؤ جان ادا" اردو کے چند کامیاب ترین ناولوں میں سے ایک ہے، تقریبا ایک صدی کا طویل عرصہ گزرجانےکے باوجوداب تک اس کے اثرات ذہنوں اور خیالوں پر حکومت کررہے ہیں بلکہ جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہےاس ناول کی مقبولیت،اہمیت اورمعنویت بڑھتی ہی جارہی ہے،"امراؤ جان ادا "اردوادب کا وہ عظیم سرمایہ ہےجس کی کہیں کوئی دوسری نظیر نہیں ملتی۔جتنی مقبولیت اس ناول کو حاصل ہو ئی اور جس قدر کو اس کو پڑھا گیا یااس کےاثرات قبول کیے گئے ،ایسا کوئی دوسرا ناول نظر نہیں آتا،اس ناول کا پلاٹ اتنا شاندار ہےجس نے اسے ایک مکمل اور یادگار ناول بنا دیا۔تمام کہانی خود امراؤ جان ادا کی زبانی بیان کی گئی ہے۔بات سےبات نکلتی جاتی ہے،رابطے سے رابطہ ملتا ہے۔زندگی سبک رفتاری سے رواں دواں ہے۔کہیں ہنگامہ خیزی اور کہیں ناگفتہ بہہ حالات سے گزرتی جاتی ہے۔

.....और पढ़िए

लेखक की अन्य पुस्तकें

पूरा देखिए

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

पूरा देखिए

पुस्तकों की तलाश निम्नलिखित के अनुसार

पुस्तकें विषयानुसार

शायरी की पुस्तकें

पत्रिकाएँ

पुस्तक सूची

लेखकों की सूची

विश्वविद्यालय उर्दू पाठ्यक्रम