Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : سلیم اختر

V4EBook EditionNumber : 0011

ناشر : سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور

سن اشاعت : 1986

زبان : Urdu

موضوعات : زبان وادب

ذیلی زمرہ جات : تاریخ

صفحات : 395

معاون : خواجہ معین الدین چشتی یونیورسٹی، لکھنؤ

اردوادب کی مختصرترین تاریخ
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

یہ وہ کتاب ہے جس کے بارے میں انتظار حسین نے فرمایا تھا کہ "اردو ادب کی تاریخ کیا لکھی ہے چاول پر قل ھو اللہ تحریر کی ہے۔" اس کتاب کی جامعیت کا اندازہ اس طرح بھی لگایا جا سکتا ہیکہ یہ کتاب بہت سی یونورسٹیز میں نصاب کی طرح بھی پڑھائی گئی۔کتاب اردو ادب کی عمومی تاریخ پر مبنی ہے۔ جس میں اردو زبان و ادب کے اس دور سے ابتدا کی گئی ہے جب وہ گہوارہ میں تھی اور خود نہ بول سکتی تھی اور نہ ہی خود قدم بڑھا سکتی تھی اور اس وقت تک اس کا کوئی نام بھی تجویز نہ کیا گیا تھا۔اسی لئے کوئی اسے ہندوی کوئی ریختہ،کوئی اردو معلی تو کوئی کسی اور نام سے پکارتا تھا۔ اس کے بعد اس کی ابتداء کے بارے میں بحث کی گئی ہے اور پھر اردو جنوب ہند اور شمال ہند میں کس طرح پروان چڑھی اس پر گفتگو کی گئی ہے، نیز دبستان لکھنو ، دہلی کا ذکر کیا گیا۔ اس کے بعد فورٹ ولیم کالج کا قیام اور سرسید تحریک اس کے بعد مرثیہ، ڈرامہ کو جگہ دی گئی ہے۔ اس کے بعد ترقی پسند تحریک پھر سب سے آخر میں معاصر ادبیات و ادیبوں کے بارے میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب تحقیقی و انتقادی پہلو لئے ہوئے ہے۔ اسی لئے اس کتاب کو اتنی زیادہ شہرت حاصل ہوئی۔ اردو ادب کی تاریخ کا مطالعہ کرنے والے اشخاص اس کتاب کو ضرور پڑھنا چاہینگے۔ اس ایڈیشن میں آغاز سے ۱۹۸۵ تک کا جائزہ لیا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے