aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"زلف پریشاں"عبد الحمد عدم کا دوسرا شعری مجموعہ ہے ،جس کا پہلا ایڈیشن 1950ء میں مکتبہ اخوت ،راولپنڈی سے شائع ہوا تھا ،یہ پورا مجموعہ غزلیات پر مشتمل ہے ،اس مجموعہ کا آغاز اس خوبصورت شعر کے ساتھ ہوتا ہے، زلفیں بکھیر دیں کہ زمانے کو علم ہو ظلمت حسین تر ہے شب ماہتاب سے. اس مجموعہ میں 174 غزلیں ہیں ، گرچہ یہ عدم کا دوسرا مجموعہ ہے تاہم اس مجموعے کی غزلوں کو پڑھ کر ان کی پر گوئی کا اندازہ ہوتی ہے۔اس مجموعہ کی کچھ غزلیں چھوٹی بحروں میں ہیں۔اس مجموعہ کی بیشتر غزلوں میں "خرابات " کا ذکر ملتا ہے ، جس سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ "خرابات "ذکر شروع ہی سے عدم کا محبوب ترین موضوع رہا ہے۔
نام سید عبدالحمید، تخلص عدم۔ ۱۰؍اپریل ۱۹۱۰ء کو تلونڈی، موسیٰ خاں ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ تعلیم وتربیت لاہو ر میں ہوئی۔ بی اے پاس کرنے کے بعد ملٹری اکاؤنٹس کے محکمے میں ملازم ہوگئے اور اکاؤنٹس افسر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ اوائل عمر ہی سے شعروشاعری کا شوق تھا۔ کسی کے آگے زانوئے تلمذ تہہ نہیں کیا۔ دوسری جنگ عظیم میں ملک سے باہر بھی رہے ۔ نظم ،غزل، قطعہ میں طبع آزمائی کی ، لیکن غزل سے ان کی طبیعت کو خاص مناسبت تھی۔ عدم ایک مقبول عوام غزل گو شاعر تھے۔ ’’نقش دوام‘‘ عدم کا اولین مجموعہ کلام تھا۔ اس کے بعد ان کے متعدد مجموعے شائع ہوئے۔چند نام یہ ہیں: ’خرابات‘، ’چارۂ درد‘، ’زلف پریشاں‘، ’سروسمن‘، ’گردش جام‘، ’شہرخوباں‘، ’گلنار‘، ’عکس جام‘، ’رم آہو‘، ’بط مے‘، ’نگار خانہ‘، ’ساز صدف‘، ’رنگ و آہنگ‘۔ ۱۰؍مارچ ۱۹۸۱ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔
بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:417
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS