Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ندیم ملک (77)

1997   |   Lahore

ندیم ملک، اصل نام ندیم انور ہے۔ آپ 7 جنوری 1997 کو ضلع نارووال کے قصبہ کنجروڑ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محمد انور ایک باوقار اور سادہ مزاج شخصیت کے حامل ہیں۔ ندیم ملک نے اپنے قلمی سفر کا آغاز بچپن سے ہی شروع کر دیا تھا اور وقت کے ساتھ ساتھ وہ شاعر، صحافی اور کالم نگار کے طور پر اپنی شناخت قائم کرنے میں کامیاب ہوئے۔ شاعری کی طرف ان کا رجحان اسکول کے زمانے میں قائم ہوا، جب چھٹی جماعت کے دوران اسکول کی بزمِ ادب میں پہلی بار اپنا کلام پیش کیا۔ تب سے آج تک ان کے اشعار میں احساس، درد، مشاہدہ اور فکری گہرائی کا مسلسل ارتقا نظر آتا ہے۔ ان کی غزلیں روایت سے جڑی ہوئی ہونے کے ساتھ ساتھ جدید لب و لہجے کا بھی عکس رکھتی ہیں۔ ندیم ملک صرف ایک شاعر ہی نہیں بلکہ مستند صحافی اور پختہ کالم نگار بھی ہیں۔ وہ اپنے قلم کے ذریعے معاشرتی، سیاسی، سماجی اور عوامی مسائل کو اُجاگر کرتے ہیں۔ ان کے کالمز پاکستان کے ممتاز اخبارات اور مختلف جریدوں میں شائع ہوتے ہیں۔ ان کی تحریریں مدلل، جاندار اور عوامی نبض پر ہاتھ رکھنے والی ہوتی ہیں اگرچہ انہوں نے تاحال اپنا کوئی شعری مجموعہ شائع نہیں کیا، تاہم ان کا تخلیقی کام مختلف فورمز، ادبی حلقوں، ای-کتابوں اور آن لائن پلیٹ فارمز پر مسلسل پذیرائی حاصل کر رہا ہے ندیم ملک نئی نسل کے ان نمائندہ اہلِ قلم میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے بیک وقت ادب اور صحافت میں قابلِ ذکر مقام حاصل کیا ہے۔ ان کا قلم جذبے سے لبریز، شعور سے روشن، اور سچائی کا امین ہے۔

ترتیب بہ اعتبار فلٹر

ترتیب بہ اعتبار :   Recommended

Go to:

فلٹر سارے مٹائیں

مصنف

سارے دیکھیں

ناشر

سارے دیکھیں

زبان

بولیے