by Irfan Abbasi

aap hain

Uttar Pradesh Ke Maujooda Shora Ka Tazkira, Part-001

by Irfan Abbasi

Author : Irfan Abbasi

Publisher : Irfan Abbasi

Year of Publication : 1985

Language : Urdu

Categories : Tazkira

Pages : 217

Contributor : Sundarayya Vignana Kendram, Hyderabad

aap hain

About The Book

ڈاکٹر عرفان عباسی نے تذکرہ نگاری کا آغاز تقریبا ۱۹۶۰ میں کیا تھا۔ انہوں نے شعرا پر اپنی یادوں کا سلسلہ ادبی خاکوں کی صورت میں لکھنا شروع کیا تھا۔ یہ خاکے کتابی شکل میں آنے سے پہلے روزنامہ "قومی آواز" لکھنو کے سنڈے ایڈیشن کے ضمیمہ میں شائع ہونا شروع ہوئے تھے۔ عباسی صاحب کو بہت سے شعرا کے ساتھ گفتگو کرنے، ان سے ملنے جلنے کا موقع ملا، ان کے بہت سے خاکے ذاتی مشاہدات و تجربات پر مبنی ہیں۔ جب ان کی تذکرہ نگاری کو مقبولیت اور شہرت حاصل ہوئی، تو انہوں نے پورے ملک میں جہاں جہاں اترپردیش کے شعرا موجود تھے، رابطہ کیا، اور ان کے سوانحی تعارف اور نمونہ کلام کو یکجا کرنا شروع کیا۔ اس طرح انہوں نے "آپ"، "آپ ہیں"، "آپ تھے"، اور "شعرا ئے اترپردیش" جیسے خاکے اور تذکرے ترتیب دئے۔ "آپ" لکھنو اسکول سے متعلق پچاس مرحوم شعرا کے خاکے و تذکرے پر مشتمل ہے۔ "آپ ہیں" اترپردیش کے موجود شعرا کے سوانحی اشارے، کلام اور تصاویر پر مشتمل ہے۔ "آپ تھے" شعرائے قصبات اودھ کے خاکے و تذکرے پر مشتمل ہے۔ پھر "شعرائے اتر پردیش" کا سلسلہ مزید آگے بڑھتا ہے۔ اس کی تقریبا بتیس (۳۲) جلدیں منظر عام پر آئیں، اور ہر جلد میں پچاس پچاس شعرا کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ اس طرح بتیس (۳۲)جلدوں میں سولہ (۱۶۰۰) شاعروں کا تذکرہ گیارہ ہزار سے زیادہ صفحات میں کیا گیا ہے۔ عرفان عباسی نے شاعروں کے مستند حالات، ان کی شخصیت منتخب کلام، ولادت اور وفات کی سنین نیز تصاویر کی فراہمی اور ان کو یکجا کرنے کا جو کام انجام دیا ہے اس کی اہمیت کا اندازه محققین بخوبی کر سکتے ہیں۔ زیر نظر "آپ ہیں" جیسا کہ ذکر کیا گیا، اترپردیش کے موجودہ شعرا کے سوانحی اشارے، کلام اور تصاویر پر مشتمل ہے۔ اس کے چار حصے ہیں، اور ہر حصے میں دو دو سو شعرا کا تذکرہ پیش کیا گیا ہے۔

.....Read more

More From Author

Read the author's other books here.

See More

What Others Read

Curious what other readers are upto? Check this list of favorite Urdu books of Rekhta readers.

See More

Popular And Trending Read

Find out most popular and trending Urdu books right here.

See More
Speak Now