Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شمارہ نمبر : 011,012

جلد نمبر : 68

ناشر : افتخار علی چودھری

زبان : اردو

صفحات : 157

معاون : غالب انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی

ادب لطیف
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

میگزین: تعارف

ادب لطیف لاہور(سن اجرا 1935) میں جملہ اصناف ادب کے ساتھ ساتھ ترقی پسندوں کے نظریات پر زیادہ ارتکاز ہوتا تھا۔پنجاب بک ڈپو کے مالک چودھری برکت علی کے اس رسالہ کا پہلا شمارہ طالب انصاری نے ترتیب دیا تھا۔ اس کے مدیروں میں بہت سے اہم نام ہیں۔ جن میں فیض احمد فیض، راجندر سنگھ بیدی، ممتازمفتی، قتیل شفائی، فکر تونسوی، احمد ندیم قاسمی، عارف عبدالمتین، انتظار حسین، اظہر جاوید، مرزا ادیب اور صدیقہ بگم جیسی شخصیات قابل ذکر ہیں۔ ادارتی تبدیلی کے ساتھ ساتھ اس کے مشمولات اور مندرجات میں بھی تبدیلی آتی رہی اور نئے نئے سلسلے اور کالم شروع ہوتے رہے ۔ اداریے کا عنوان بھی تبدیل ہوتا رہا۔ پر یہ آغاز اور پہلا لفظ کے عنوان سے اس کے اداریے شائع ہوتے رہے۔ جب انتظار حسین نے اس کی ادارت سنبھالی تو اس دور میں زیادہ تر مذاکرے شائع ہوئے اور مباحث کا سلسلہ شروع ہوا۔مذاکرے کا ایک عنوان تھا ’میرا مسئلہ کیاہے‘ اس عنوان کے تحت احمد مشتاق نے بہت دل چسپ جواب دیا تھا کہ’’ یہ تو مجھے خبر نہں کہ بحیثیت ایک شاعر کے میرا مسئلہ کیا ہے لیکن مندرجہ ذیل باتیں واقعی میرا مسئلہ نہیں۔ 1۔ایسا مضمون لکھنا جسے پڑھ کر قاضی عبد الودود، مختار الدین آرزو اور غلام رسول مہر عش عش کر اٹھں ۔2 ۔آدم جی پرائز کے لے کتاب چھپوانا۔3۔ ادب میں دلچسپی رکھنے والوں کی پسند اور نا پسند کا خیال رکھنا۔‘‘انور سدید لکھتے ہں۔ کہ ’’انتظار حسین نے ادب لطیف کو ایک مخصوص نوع کا تہذیبی رسالہ بنانے کی کوشش کی چنانچہ اس دور میں ادب لطیف ،ادبی اور تہذیبی رویوں کی تجربہ گاہ بن گیا۔نئے مباحث کی طرح ڈالی گئی اور اختلافی نکتے کو بگوش ہوش سننے پر قارئین اور ادبا کو مائل کیا گیا۔‘‘ادب لطفی کے بعض خصوصی شماروں کو بہت مقبولیت حاصل ہوئی جن میں نظم و غزل نمبر، افسانہ نمبر، مولوی عبدالحق ،فیض اور غالب نمبر قابل ذکر ہیں۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

ایڈیٹر کی مزید کتابیں

مدیر کے دیگر رسائل یہاں پڑھئے۔

مقبول عام رسائل

مقبول ترین رسائل کے اس منتخب مجموعہ پر نظر ڈالیے اور اپنے مطالعہ کے لئے اگلا بہترین انتخاب کیجئے۔ اس پیج پر آپ کو آن لائن مقبول رسائل ملیں گے، جنہیں ریختہ نے اپنے قارئین کے لئے منتخب کیا ہے۔ اس پیج پر مقبول ترین اردو رسائل موجود ہیں۔

مزید
بولیے