aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
آرائش محفل نام سے دو کتابیں مشہور ہیں۔ آرائش محفل (قصہ حاتم طائی) جس میں حاتم طائی کا قصہ ہے جو پہلے فارسی زبان میں تھا اور جسے سید حیدر بخش حیدری نے 1802ء میں گلکرسٹ کی فرمائش پر فورٹ ولیم کالج کے لیے اردو میں منتقل کیا۔ دوسری آرائش محفل ایک مستند کتاب خلاصۃ التواریخ مرتبہ منشی سجان رائے بٹالوی کا اردو ترجمہ ہے جو میر شیر علی افسوس نے مسٹر جے ایک مارنگٹن کے ایما سے 1805ء میں کیا۔ ہندوستان کی جغرافیائی حالات کے علاوہ فتح اسلام تک ہندو راجاؤں کے حالات ہیں۔ اس کی پہلی اشاعت 1808ء میں کلکتے سے ہوئی۔ زیر نطر دوسری آرائش محفل ہے۔ جسے کلب علی خان فائق نے میر افسوس کی سوانح کے ساتھ ترتیب دیا ہے۔
فورٹ ولیم کالج کے نامور مصنفوں میں ایک نام میر شیر علی افسوسؔ کا ہے۔ کلکتہ پہنچنے سے پہلے ہی وہ شاعر و مصنف کی حیثیت سے کافی شہرت حاصل کر چکے تھے۔
میر شیر علی نام، افسوسؔ تخلص۔ میر قاسم کے داروغہ توپ خانہ میر مظفر علی خان کے بیٹے تھے۔ 1746 ء کے قریب پیدا ہوئے۔ قیام لکھنؤ نے شاعری کا شوق پیدا کردیا۔ افسوسؔ تخلص اختیار کیا اور میر حیدر علی حیران سے کلام پر اصلاح لینے لگے۔ میرؔ، سوداؔ، میر حسن، مصحفیؔ، انشا اور جرأت جیسے شاعروں کی محفلیں دیکھیں اور بڑے بڑے شاعروں کے ساتھ لکھنؤ کے مشاعروں میں شرکت کی۔
لکھنؤ کے ایک رئیس اور نواب آصف الدولہ کے نائب نواب رضا خاں کے ذریعے کرنل اسکاٹ سے ملاقات ہوئی۔ انہیں افسوس سے علمی صلاحیت کا اندازہ ہوا تو پانچ سو روپیہ زاد راہ دے کر فورٹ ولیم کالج کلکتہ بھیج دیا۔ وہاں منشیوں میں ملازم ہوگئے۔
افسوس نے گلستان سعدی کا ترجمہ باغ اردو کے نام سے کیا۔ یہ کتاب اس لیے زیادہ مقبول نہیں ہوسکی کہ زیادہ فارسی آمیز ہے۔ ان کی دوسری کتاب خلاصتہ التواریخ ہے جو منشی سبحا رائے کی فارسی کتاب کا ترجمہ ہے۔
افسوس نے 1809ء میں وفات پائی۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS