aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نو ر اللہ محمد نوری نےاس کتاب میں اردو کے معروف و مشہور شاعر داغ دہلوی کے حالات زندگی اور کلام پر عمدہ تبصرہ کیا ہے ، داغ کی حیات و شاعری پر تبصرہ کرتے ہوئے داغ کے کلام کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے ، ان کےکلام کو ہندوستان میں اتحاد لسانی کے تناظر میں بھی پیش کیا گیا ہے ، ساتھ ہی ساتھ داغ کی شاعری میں برجستگی اور محاوروں کو مد نظر رکھتے ہوئے داغ کے کلام کو معیار بنا نے کی پیش کش کی ہے ، یہ کتاب نہایت تلاش و بسیار کے بعد لکھی گئی اس لئے داغ کے کلام کے بارے میں بہت سی نئی چیزیں سامنے آئیں ہیں، جیسے کہ"داغ کی شاعری کا مقصد اور فلسفہ " کے تحت ان کے بعض ایسے اشعار کا ذکر ہے جو داغ کی عظمت کو دوبالا کردیتے ہیں،داغ کی شاعری میں مقامی عناصر اور داغ کے کلام کا تجزیہ خاصا اہم ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets