aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
دلا بھٹی پنجابی زبان میں پاکستانی گولڈن جوبلی فلم تھی۔ یہ فلم خطۂ پنجاب سے ایک مشہور داستانوی مسلم راجپوت کردار دلا بھٹی پر بنائی گئی تھی۔ اس کے فلم ساز آغا جی اے گل، ہدایت کار ایم ایس ڈار، موسیقار جی اے چشتی، کہانی کار انور کمال پاشا، مکالمہ نگار بابا عالم سیاہ پوش، نغمہ نگار طفیل ہوشیارپوری اور ایف ڈی شرف تھے۔ اس فلم نے نہ صرف پاکستان بلکہ ہندوستان میں بھی ریکارڈ کاروبار کیا تھا۔ اس فلم کی موسیقی جی اے چشتی نے نے ترتیب دی جبکہ نغمات مشہور شاعر طفیل ہوشیارپوری اور ایف ڈی شرف نے تحریر کیے۔ زیر نظر کتاب میں اسی فلم دلا بھٹی کے دس نغموں کو کتابی شکل میں پیش کیا گیا ہے، کتاب میں شامل دسواں نغمہ ۔ "واسطہ اے رب دا توں جاویں وے کبوترا " ہے جسے منور سلطانہ نے مترنم انداز میں پیش کیا تھا، یہ نغمہ بہت مشہور ہوا تھا۔