aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کتاب: تعارف

صحافت کسی بھی معاملے کےبارے میں تحقیق اور پھر اسے صوتی، بصری یا تحریری شکل میں بڑے پیمانے پر قارئین، ناظرین یا سامعین تک پہنچانے کے عمل کا نام ہے۔کسی بھی معاشرہ میں اخبارات کی ایک مخصوص طاقت ہوتی ہے جو اپنا جداگانہ اثر رکھتی ہے۔تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ اخبارات نے ہی کئی حکومتیں قائم کیں ،کئی حکومتوں کو استحکام بخشا اور کئی کو جڑ سے اکھاڑ پھیکا ہے صحافت اپنے افکار و خیالات ،احساسات و جذبات کو دوسروں تک پہنچانے کا ایک اہم و موثر ہتھیار ہے۔اس کے ذریعہ وقت کا رخ اور دریاوں کی دھار کو مو ڑ ا جا سکتا ہے ۔گویا صحافت تلوار کی دھار ہے جو تیز و باریک ہے ۔یہ ایک روشنی جس سے دونوں طرح کا کام یعنی یلغار و دفاع کا کام لیا جا سکتا ہے۔یہ کمزوروں کو طاقت بخشتی ہے ۔سوئے ہوئے کو بیدار اور بیدار کو سوے منزل رواں دواں کرتی ہے ۔ایک مہذب معاشرہ کی تعمیر و ترقی میں اہم رول ادا کرتی ہے۔زیر تبصرہ کتاب اخبار اور اسکی تیاری کے مختلف شعبوں کا احوال اور اخبار نویسی کے اصول و ضوابط پرمشتمل کتاب ہے،اس کتاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے حصے میں صحافت کی روایت،اخبارا کی تعریف ، اخبار کا انداز تحریر، اصطلاحات، اخبار کے مختلف شعبے، رپوٹر،مترجم،سب ایڈیٹراورانٹرویوزوغیرہ جیسی چیزوں پر گفتگو کی گئی ہے جبکہ دوسرے حصے میں پروف ریڈر طباعت، کمپوزنگ روم، مشین روم، تصویریں چھاپنا ، دفتری خانہ اور مصطلحات جیسے موضوعات کو زیر بحث لا یا گیا ہے اور کتاب کےآخری حصے میں انتظامی کام،شعبہ اشاعت،شعبہ اشتہارات،شعبہ طباعت،اور اشتراک عمل کے بارے میں مواد پیش کیا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے