aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کلام غالب متنوع صفات سے متصف ،فنی و فکری سطح پر قارئین کو ہر عہد میں متاثر کرتا رہا ہے۔غز ل کے روایتی موضوعات کو خیر آباد کہتے ہوئے غالب نے غزل کو موضوعاتی ،فنی اور فکری سطح پرایک نئی شناخت عطا کی ہے۔زیرنظر اسی نابغہ روز گار عظیم شاعر کی حیات و فن پر مبنی تصنیف "غالب" ہے۔ جو مرزا غالب کی ایک مستند سوانح عمری ہے۔ جس کو غلام رسول مہر نے غالب کے کلام نظم و نثر کو سامنے رکھ کر ترتیب دیا ہے۔ اس سوانح عمری میں چودہ ابواب قائم کئے گئے ہیں جن کے تحت مرزا غالب کی پیدائش ، ابتدائی تعلیم و تربیت، زندگی کے مختلف مسائل، معاشی پریشانیاں ، غدر وغیرہ کے حالات اورو اقعات کی تفصیلات شامل ہیں۔ ابتدا تا اختتام، پیدائش تا موت کی تفصیل بہ ترتیب عہد بیان کیے ہیں۔ جو غالب شناسی میں معاون ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS