लेखक : अबू रेहान अल-बैरूनी

प्रकाशक : ख़ुदा बख़्श लाइब्रेरी, पटना

प्रकाशन वर्ष : 1993

भाषा : Urdu

श्रेणियाँ : इतिहास, अनुवाद

उप श्रेणियां : सांस्कृतिक इतिहास, दर्शन / फ़िलॉसफ़ी

पृष्ठ : 328

सहयोगी : अंजुमन तरक़्क़ी उर्दू (हिन्द), देहली

हिन्दू धर्म हज़ार बरस पहले

पुस्तक: परिचय

ابوریحان بیرونی نہایت بلند پایہ فاضل اور حکیم گذراہے۔ جو کئی زبانوں کا عالم بھی تھا۔ فارسی تو اس کی زبان تھی ہی لیکن اس کے علاوہ عربی، عبرانی، سریانی، سنسکرت پر بھی اسے مکمل قدرت حاصل تھی۔ زبانوں سے زیادہ اصول جانتا تھا۔ بہت سارے علوم میں اسے دستگاہ تھی۔ علم طبیعات، منطق، ریاضی، ہئیت، ارضیات، علم الآخر، علم کیمیا، تاریخ، مذاہب، فلسفے وغیرہ کا ماہرتھا۔ اس نے مختلف علوم وفنون پر ایک سو چودہ سے زائد کتابیں لکھیں ہیں۔ ان میں اکثر ہئیت و ریاضی اور طبیعات جیسے مشکل مضامین پر مشتمل ہیں۔ ابو ریحان البیرونی کی ہندویات پر عربی زبان میں پہلی شہرہ آفاق کتاب ہے، جس کا پورا نام "تحقیق ما للھندمن مقولۃ مقبولۃ فی العقل او مرذولۃ" ہے۔ یہ کتاب قدیم ہندوستان کی تاریخ، رسوم و رواج اور مذہبی روایات کے ذیل میں صدیوں سے مورخین کا ماخذ رہی ہے اور آج بھی اسے وہی اہمیت حاصل ہے۔ ایڈورڈ سخاؤ نے سب سے پہلے اس کا جرمن ترجمہ شائع کیا، بعد ازاں albiruni's india کے نام سے انگریزی میں پیش کیا جبکہ پہلا اردو ترجمہ سید اصغر حسین نے کیا جو انجمن ترقی اردو سے شائع ہوا۔ کتاب الہند کا مواد حاصل کرنے کے لیے البیرونی نے سال ہا سال تک پنجاب میں مشہور ہندو مراکز کی سیاحت کی، سنسکرت جیسی مشکل زبان سیکھ کر قدیم سنسکرت ادب کا براہ راست خود مطالعہ کیا۔ پھر ہر قسم کی مذہبی، تہذیبی اور معاشرتی معلومات کو، جو اہل ہند کے بارے میں اسے حاصل ہوئيں اس کتاب میں قلم بند کر دیا۔ اس کتاب میں ہندو عقائد، رسم و رواج کا غیر جانبدرانہ اور تعصب سے پاک انداز میں انداز میں جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ پہلی کتاب ہے جس کے ذریعے عربی دان طبقہ تک ہندو مت کے عقائد و دیگر معلومات اپنے اصل مآخذ کے حوالے سے پہنچیں۔ زیر نظر کتاب ہندو دھرم ہزار برس پہلے البیرونی کی کتاب الہند کا ہی وہ حصہ ہے جو ہندو دھرم کے بارے میں ہے۔ جو ہندو دھرم کی قدیم ترین معلومات کا مرجع ہے۔

.....और पढ़िए

लेखक की अन्य पुस्तकें

लेखक की अन्य पुस्तकें यहाँ पढ़ें।

पूरा देखिए

पाठकों की पसंद

यदि आप अन्य पाठकों की पसंद में रुचि रखते हैं, तो रेख़्ता पाठकों की पसंदीदा उर्दू पुस्तकों की इस सूची को देखें।

पूरा देखिए

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

सबसे लोकप्रिय और ट्रेंडिंग उर्दू पुस्तकों का पता लगाएँ।

पूरा देखिए

Jashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi

GET YOUR FREE PASS
बोलिए