Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : آفاق حسین صدیقی

ناشر : آفاق حسین صدیقی

سن اشاعت : 1987

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : شاعری

صفحات : 148

معاون : خواجہ معین الدین چشتی یونیورسٹی، لکھنؤ

جاں نثار اختر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

ترقی پسندوں میں ایک نمایاں نام "جاں نثار اختر"کا بھی ہے۔انھوں نے اپنی شخصیت کی امتیازی صفات اور شاعری کی انفرادی خصوصیات سے اپنی ایک علیحدہ پہچان بنائی اور شاعری میں ایک خاص مقام حاصل کیا۔ان کے کلام سے نئی نسل بہت زیادہ متاثر ہے۔جاں نثار اختر کی شخصیت میں ہندوستان کی قدیم وجدید تہذیبی اقدار کا دلنواز امتزاج تھا اور ان کی شاعری شخصیت کی متنوع خصوصیات فکر وشعور ،نظر و نظریے ،رومان و انقلاب، اور لب ولہجہ کی شائستگی و نرمی اور مختلف ادبی صفات سے مزئین ہے۔بقول آفاق حسین صدیقی " جاں نثار کی شخصیت کی یہی دلنوازی اور آہنگ کی دلنشینی زیرنظر تصنیف کی محرک ہیں۔"اسی محرکات کی وجہ سے مصنف نے جاں نثار اختر کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں اور حالات زندگی کو بیان کیا ہے۔جاں نثار اختر کا کلام ان کی مکمل شخصیت کا عکاس ہے۔جس میں ہندوستانی تہذیب وتمدن کے طور طریقے،عادات و اطوار، رہن سہن اور ہندوستانی تہذیبی اقدار کی جھلک نمایاں ہے۔اس کتاب میں مصنف نے شاعر کی شخصیت کے ساتھ ان کی شاعری کا مکمل جائزہ لیا ہے۔جس کے لیے مصنف نے شاعر کے کلام سے منتخبہ غزلیں ، منتخبہ نظمیں ،شخصی مرثیے اور کلام اختر کا مجموعی تجزیہ بھی کیا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے