aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "کالا پانی: گمنام مجاہدین جنگ آزادی 1857" وسیم احمد سعید کی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں انھوں نے 1857 کی جنگ میں کالا پانی سیلولر جیل میں رکھے گئے ہندوستانی قیدیوں کا تذکرہ ہے۔ اس کتاب کی تصنیف کے لیے مصنف نے جزائر انڈمان نکو بار کا سفر کیا وہاں کے ملازمین سے ملاقات کی اور وہاں کے مقامی باشندوں سے ملاقات کرکے مواد حاصل کیا اور کالا پانی میں رکھے گئے قیدیوں کے حالات بیان کیے ہیں۔ کتاب کے شروع میں جنگ آزادی، جد جہد آزادی اور تحریک آزادی جیسی اصطلاحات پر گفتگو کی ہے۔ کالا پانی کی وجہ تسمیہ، جزیرہ انڈمان نکوبار کی پوری تاریخ بھی بیان کی ہے۔ خیال رہے کہ سیلولر جیل جو کالا پانی کے نام سے معروف ہے جزائر انڈمان و نکوبار میں واقع ایک استعماری جیل تھی۔ ہندوستان کے استعماری عہد میں برطانوی حکومت خصوصاً اپنے سیاسی قیدیوں کو یہاں جلا وطن کرتی تھی۔ ہندوستان کی تحریک آزادی کے دوران میں متعدد معروف تحریکی افراد یہاں قید رہے۔ مجموعی طور پر اس کتاب میں نہایت معلوماتی اور دل چسپ مواد شامل ہے۔ کتاب کے آخر میں چند نایاب تصاویر بھی شامل ہیں۔
دہلی کے معروف تاریخ دان، محقق اور ادیب وسیم احمد سعید کی تاریخی، تحقیقی، ادبی اور علمی نگارشات نوائے وقت میگزین اور فیملی میگزین کے صفحات کی زینت بنتی رہیں، انکی معروف کتابوں میں شان اودھ، بیگم حضرت محل، شعلہ انقلاب، عزیزن رقاصہ (کانپور) بلاد ہند کی داستان، کالا پانی، گمنام مجاہدین جنگ آزادی 1857ئ، اوراق پارینہ، گلدستہ، ظرافت، میجر ایونٹس، آف میڈویل انڈیا، پیام رنگین اور دیگر شامل تھیں۔ انکی بیشتر کتب پر اردو اکیڈمی، حکومت دہلی، اترپردیش، اردو اکیڈمی لکھنؤ اور دیگر نے بہت سے انعامات بھی دئیے۔ انکی کئی کتابیں پاکستان میں شائع ہوئیں۔ ان کا تعلق لکھنؤ، آگرہ اور بعدازاں دہلی سے رہا اور وہ دہلی کی مٹتی تہذیبی اقدار و روایات کی آخری نشانیوں میں سے تھے۔ وہ مصور فطرت حضرت خواجہ حسن نظامی کے صاحبزادے، خواجہ حسن ثانی نظامی دہلوی کے قریبی دوستوں میں سے تھے۔ 1857ء کی جنگ آزادی کے تاریخ کی گرد میں دبے مسلم کرداروں کو تحقیق و جستجو سے نمایاں کرنا انکی تاریخ بازیافت تھا۔ ان کا نام مسلم تاریخی کرداروں کے حوالے سے ہمیشہ زندہ و جاوید رہے گا۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS