aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب دراصل فارسی حکایات پر مبنی ہے جس کے مصنف ملا مجد الدین ہیں۔ اس کتاب کی زبان بھی فارسی ہی ہے۔ کتاب میں کل سولہ ابواب ہیں جو زندگی سے متعلق مختلف پہلووٴں کو حکایت کی شکل میں بیان کرتے ہیں۔ ان میں شفقت و ایثار، فضیلت علم، عشق، عہد و پیمان، بے وفائی، کرامات اولیا، آداب نفس، اچھوں کی صحبت میں اٹھنا بیٹھنا اور بروں کی صحبت سے پرہیز کرنا، ریاضت، نکاح، حسد، ظلم اور فساد، بخیلی و کمینگی، غنا ، آہ و بکا اور بات چیت، ہنسی مذاق اور شگفتگی کی باتیں جیسے موضوعات سے متعلق حکایات بتائی گئی ہیں۔ یہ حکایات بھی زیادہ تر مشہور و معروف شخصیات کے حوالے سے ہی بیان کی گئی ہیں مثلاً امام ابو حنیفہ، نوشیروان عادل اور مامون عبد الرشید۔ فارسی سے شغف رکھنے والے قارئین کو یہ کتاب لازماً پڑھنی چاہیے۔