aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
گیان چند جین کی علمی و ادبی کار گزاریاں کم و بیش نصف صدی پر محیط ہیں۔ ان کی شناخت ایک محقق کی ہے ۔جین صاحب کی ایک پوری کتاب تحقیق کے فن پر ہے جس کا نام ہی ’’تحقیق کا فن‘‘ ہے۔ یہ کتاب اپنے موضوع پر بنیادی کتاب ہے ۔اس کے موضوعات وسائل سے تحقیق کے تئیں جین صاحب کی حساسیت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ زیر نظر "کھوج" بھی ان کی تحقیقی کتاب ہے۔ جس میں زیادہ تر تحقیقی مضامین ہیں۔اس کتاب کو انھوں نے تین حصوں میں تقسیم کیا ہے۔پہلا حصہ تحقیق کے حوالے سے ہے۔دوسرا حصہ فن شعر اور تیسرا حصہ زبان کے حوالے سے ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS