اردو ادب میں لطف النسأ امتیاز کے نام کو اس لئے بھی شہرت حاصل ہے کہ وہ شاعرات میں پہلی صاحب دیوان شاعرہ رہی ہیں۔ ڈاکٹر احمد شکیل نے لطف النسأ امتیاز کی شاعری کا زیر نظر کتاب ’کلیات امتیاز‘ میں تنقیدی جائزہ بڑی ہی جانفشانی کے ساتھ کیا ہے۔ انہوں نے واضح کرنے کی کوشش کی ہے کہ محترمہ امتیاز کے کلام میں میر اور سودا سے بھی قبل کی زبان کا شائبہ ملتا ہے۔ امتیاز ایک باکمال اور قادرالکلام غزل گو ہی نہیں بلکہ قصیدہ گوئی کے فن میں بھی یگانہ تھیں۔ ان کے شوہر اسد علی خان تمنا اپنے وقت کے مشہور تذکرہ نگاروں میں تھے اور ان کی وابستگی دربار آصف الدولہ سے تھی۔
Jashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi
GET YOUR FREE PASS