aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "مجموعہ ضابطہ دیوانی" عدالتی قوانین پر مشتمل ایک بیش قیمت ذخیرہ ہے۔ اس کتاب کو کئی سالوں میں تجربہ کار اور ماہر وکلا کی زیر نگرانی تیار کیا گیا تھا۔ قانون اور ایکٹس میں وقتا فوقتا ترمیمات ہوتی رہتی ہیں، تاہم اس زمانے کے تمام قوانین اور ایکٹ کو اس کتاب میں یکجا کرکے پیش کیا گیا ہے۔ کتاب کئی حصوں پر مشتمل ہے۔ جن میں عدالتوں کے اختیارات ، نالش یعنی فریاد کرنے کے طریقے۔ فریقین کی حاضری، مقدمہ کی سماعت، تحریری بیان حلفی، اخراجات، فیصلے کی اپیل اور ہائیکورٹ کے خصوصی قواعد وغیرہ کا ذکر ہے، اس کتاب کا مطالعہ قانون کے طلباء کے لیے کافی مفید ہے اس کے علاوہ ملک کے باشندہ ہونے کے ناطے ہر شخص کے لیے اپنے عدالتی قانون اور اس کے استعمال کرنے کا پورا حق ہے۔ اس طرح کی کتابوں کا مطالعہ بنیادی حقوق سے آگاہی عطا کرتا ہے۔ نیز گزرے وقتوں کی قوانین سے آگاہی بھی ہوتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS