aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تقویم کے لغوی معنی کیلنڈر کے ہیں. جنتری۔ وقت کو گھنٹوں، دنوں، ہفتوں، مہینوں اور سالوں میں مرتب کرنا۔ تقویم گویا تاریخ اور ہفتے کے دنوں کی تعین کے جدول کا نام ہے۔ اسی سلسلے کی ایک اہم کتاب " مفتاح التقویم" ہے جسے حبیب الرحمن صابری نے مرتب کیا ہے، اس کتاب میں مصنف نے مختلف تقویموں کا سرسری جائزہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تقویم کے اصول بھی پیش کیے ہیں۔اس کے علاوہ ،ہجری، عیسوی، اور شک تقویموں کے مدخلوں کو دریافت کیا ہے۔اس کتاب کو ا س انداز سے تحریر کیا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص جنتری یا تقویم پر بھروسہ نہ کر سکے تو وہ خود ہی اس کتاب کے قاعدوں کو دیکھ خود ہی دن یا تاریخ کا استخراج کر سکے۔