aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ڈاکٹر سطوت ریحانہ کی ولادت 1972ء میں ضلع بہرائچ کے گاؤں راجہ پور بلبل نواز میں ہوئی۔ آپ نے مشہور تعلیمی ادارے جامعہ الصالحات رام پور سے عالمیت (1988ء) اور فضیلت (1990ء) کی سندیں حاصل کی اس کے بعد علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی سے ایم اے عربی(1992ء)، ایم فل (1995ء) اور پی ایچ ڈی (1998) کی ڈگریاں حاصل کی۔
آپ ایک ممتاز محقق اور مترجم اور مقالہ نگار ہیں۔سراج العلوم نسواں کالج علی گڑھ (ملحق اردو فارسی بورڈ حکومت اترپردیش) میں معلمہ ہیں- آپ کی کئی تصانیف شائع ہو چکی ہیں جو اس طرح ہیں
قرآنی خواتین (1992ء)
پیغام جہاد(ترجمہ)1994ء
قسم آمین کی سماجی و ادبی خدمات (1997ء)
مصر میں آزادی نسواں کی تحریک اور جدید عربی ادب پر اس کے اثرات(2001ء)
عربی زبان و ادب کی ارتقاء میں سید سلیمان ندوی کی خدمات (2002ء)