aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
۱۹۵۸ء تک آتے آتے اُردو ادب میں ترقی پسند تحریک کے اثرات تقریبا ختم ہوچکے تھے اور جدیدت نے ایک واضح سمت اختیار کرلی تھی انہی دنوں اُردو شاعری کے ایوان میں ایک نئی آواز کی گونج محمد علوی کی صورت میں سنائی دے رہی تھی ۔ جنہوں نے اپنا ایک انوکھا اسلوب اختیار کیا اور فارسی ترکیبات کو ترک کرکے عام بول چال کی زبان کو اپنی شاعری میں استعمال کیا۔ "محمد علوی ایک مطالعہ" , محمو علوی کی شاعری اور شخصیت پر لکھے خاکے ، مضامین، تجزیے، تاثرات،شعری نذرانوں اور ان کے انتخاب کا مجموعہ ہے ۔ جسے معروف شاعر کمار پاسی نے مرتب کیا ہے۔مرتب نےاس کتاب کی اشاعت کا مقصد جدید شاعری کی نئی سمت ظاہر کرنا بتایا ہے۔ بقول مرتب کتاب میں شامل مضامین نہ صرف محمد علوی کے شخصی اور شعری کردار کی علیحدہ شناخت کی نشاندہی کرتے ہیں بلکہ جدید اردو شاعری کو سمجھنے کے لیے ایک نئی سمت کا بھی تعین کرتے ہیں۔محمو علوی کی شخصیت اور شاعری کا مطالعہ کرنے کے لیے یہ کتاب بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS