aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب خالد حیدر صاحب کا ایم فل کے لیے لکھا گیا ترمیم شدہ مقالہ ہے اس لیے اس مقالے میں تھیسس لکھنے کی رائج تکنیکوں کا استعمال نہیں کیا گیا ہے ،اس مقالے کی انفرادیت یہ ہے کہ اس میں بنیادی طور پر پریم چند کے افسانوں کی قرابت سے سروکار رکھا گیا ہے۔ متن کی اس قرابت میں کسی انتخاب کو سامنے رکھ کر کام کیا گیا ہے ،مقالہ کی ترتیب کی آسانی اور مباحث کی تکرار سے بچنے کے لیے اسے چار ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے ،پہلے باب میں پریم چند کی خانگی زندگی ،سیاسی اور سماجی صورتحال ،دوسرے میں پریم چند کے افسانوں میں حقیقت نگاری کی نوعیت۔ تیسرے میں ان کے دیہی زندگی کے عکاس افسانوں کی نشاندہی اور چوتھے میں مقالے میں اٹھائے گئے مباحثات اور نتائج کا ذکر کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets