aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تحریک آزادی کے اولین مجاہد شیر میسور حضرت ٹیپو سلطان کی سیاسی ،ملکی ،تعلیمی اور تنظیمی کارنامے محتاج تعارف نہیں ہیں۔انھوں جنگ آزادی میں قائد اور رہنما کا اہم کردار ادا کیا ۔ ٹیپو اپنی حیات کی آخری سانس تک انگریزوں سے مقابلہ کرتے میدان جنگ میں شہید ہوگئے۔ہندوستان کی تاریخ سلطان ٹیپو سے زیادہ بلند ہمت ،بالغ نظر ،مذہب و وطن کے شیدائی اور غیر ملکی اقتدار کے دشمن سے آشنا نہیں۔زیر نظر کتاب "سلطان الہند ٹیپو شہید ؒ"کی مفصل سوانح حیات پر مبنی ہے جس میں ان کی شخصی ،خاندانی ،دینی و روحانی حالات و واقعات ،کارنامے،جہاد،نظم و نسق،سلطنت اورسنت و شریعت کے احترام کا تفصیلی جائزہ پیش کیا ہے۔ مصنف نے ٹیپو سلطان کی حیات و خدمات کے ان سب پہلوؤں پر تاریخی وثائق قلمی کتابوں اور مستند حوالوں سے تحقیقی روشنی ڈالی ہے۔جو ٹیپو سلطان کے جدو جہد آزادی میں اہم کردار کے ساتھ ان کی ذاتی زندگی کے مختلف اہم واقعات سے واقف کراتی تاریخی اعتبار سے اہمیت کی حامل ہے۔