aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عقیدے جو بھی ہوں جیسے بھی ہوں، اتنا تو طے ہے کہ اس سے انسانی قلب کو فرخت بخش سکون اور سرور آمیزی کا احساس ہوتا ہے۔ اس سکون اور سرور کو حاصل کرنے کا جو بھی وسیلہ ہے وہ تقریباً ہر مذاہب اور عقیدے کے لوگوں میں یکساں طور پر خدا کی بندگی اور اس کی حمد وثنا کی بنیاد پر رائج ہے۔ زیر نظر کتاب ’سکھ منی ارتھ‘ میں نطم کے سانچے میں سکھ عقیدے کی بنیاد پر زندگی گزارنے کے پند ونصائح درج کیے گئے ہیں اور ان کے معنی و تفاصیل بھی بیان کی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ کتاب میں مندرج کلام گورو ارجن دیو رام سر نامی مقام پر بیری کے درخت کے نیچے بیٹھ کر ارشاد فرمایا تھا۔