Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : عنوان چشتی

ناشر : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

سن اشاعت : 1975

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : شاعری

صفحات : 264

معاون : جامعہ ہمدردہلی

اردو شاعری میں ہیئت کے تجربے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

عنوان چشتی کو شعر و ادب کا آفتاب کہا جاتا ہے۔ وہ تا حیات تدریس سے جڑے رہے۔ انہوں نے اپنی اس کتاب میں اردو شاعری میں ہیئت کے تجربے پر بحث کی ہیں۔ ہیئت کسی تخلیق کے ظاہری ڈھانچے اور صورت کا نام ہے۔ یہ کتاب ہیئت پر بحث کرتی ہے۔ اس میں نہ صرف یہ کہ ہیئت کے تجربوں کا تجزیہ کیا گیا ہے بلکہ ایک ایسا معیار بھی پیش کیا گیا ہے جس کی روشنی میں ہر تجربے کو کھرا یا کھوٹا قرار دیا جا سکتا ہے۔ کتاب میں پہلی بحث ہیئت کا مفہوم بتانے پر رکھی گئی ہے۔ اس کو سمجھ لینے کے بعد ہی قاری اگلے ابواب کے مباحث کو سمجھ سکتے ہیں۔ اس کا دوسرا باب شعری تجربہ اور ہیئت میں تبدیلیوں کے اسباب پر روشنی ڈالتا ہے جبکہ تیسرے باب میں شعری ہیئت کے تجربوں کے آغاز، چوتھے باب میں عظمت اللہ خان کے تجربے، پانچویں باب میں نیا شعور اور نئی ہیئتیں اور چھٹے باب کو حرف آخر کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ آخر میں کتابیات اور اس کے بعد فرہنگ اصطلاحات ہیں ۔ پیش لفظ میں پروفیسر گوپی چند نارنگ نے ہیئت کے تعلق سے جامع اور پُرمغز باتیں تحریر کی ہیں جسے کتاب کے مطالعہ کے لئے رہنما کی حیثیت دی جا سکتی ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

نام افتخار الحسن، ڈاکٹر اورتخلص عنوان تھا۔وہ۱۹۳۵ء قصبہ منگلور، ضلع سہارن پور(اترانچل) میں پیدا ہوئے۔ ایم اے (جغرافیہ) ایم اے (اردو) کے امتحانات پاس کیے۔ اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔جامعہ ملیہ اسلامیہ میں لکچرر،ریڈر، پروفیسر اور صدرشعبہ اردو رہے اور وہیں پر ڈین فیکلٹی کے منصب سے ۱۹۹۷ میں ریٹائر ہوئے۔ انھیں ابراحسنی گنوری سے تلمذ حاصل تھا۔ وہ یکم فروری ۲۰۰۴ء کو نوئیڈا میں انتقال کرگئے۔ انھوں نے تقریبا چالیس علمی اور ادبی کتابیں تصنیف کی ہیں۔ چند تصانیف کے نام یہ ہیں: ’ذوق جمال‘، ’نیم باز‘(شعری مجموعے)، ’عکس وشخص‘(شخصیات)، ’تنقیدی پیرائے‘، ’اردو شاعری میں ہیئت کے تجربے‘، ’اردو شاعری میں جدیدیت کی روایت‘، ’عروض اور فنی مسائل‘، ’تنقید سے تحقیق تک‘، ’مکاتیب احسن‘(مقدمہ وحواشی ۔جلد اول ودوم)، ان کو اردو اکادمی ، دہلی نے ۱۹۹۱ء میں اردو شاعری ایوارڈ سے نوازا۔ اس کے علاوہ ان کو مختلف اداروں ، انجمنوں اور اکادمیوں نے متعدد ایوارڈ عطا کیے۔ موصوف ایک دانشور، سیرت نگار، تنقید نگار، شاعر، ماہر عروض اور استاد شاعر کے طور پر جانے جاتے تھے۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:303

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے