Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : ولی الحق

ناشر : ولی الحق

سن اشاعت : 1976

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : شاعری

صفحات : 306

معاون : گورو جوشی

عرفی شیرازی
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

زیر نظر کتاب "عرفی شیرازی" ڈاکٹر محمد ولی الحق انصاری کی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں عرفی شیرازی کے زندگی کے احوال اور عرفی کی کلیات کے حوالے سے عمدہ تحقیق پیش کی گئی ہے۔ کتاب کے مطالعے سے عرفی کے حوالے سے مستند معلومات حاصل ہوتی ہے اور عرفی کے کلام کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ مصنف نے عرفی کا کچھ غیر مطبوعہ کلام بھی اس کتاب میں پیش کیا ہے جو کہ تحقیق کرنے والوں کے لئے کافی مفید ہے۔ کتاب کے شروع میں ان تمام کتابوں کا ذکر بھی ہے جن کتابوں میں عرفی کے حوالے سے کچھ نہ کچھ خامہ فرسائی کی گئی تھی۔ چنانچہ شعر العجم میں عرفی کے حوالے سے کچھ کوتاہیوں کی جانب توجہ بھی دلائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کلیات عرفی پر لکھا جانے وہ نادر دیباچہ بھی شامل ہے جو دیباچہ ناظم نے عرفی کے کلیات کے دوبارہ حاصل ہونے کے بعد لکھا تھا۔ کتاب کا سب سے اہم حصہ کلیات عرفی شیرازی پر ایک تحقیقی نظر ہے، جس میں عرفی کے پہلے دیوان سے لیکر، عرفی کے کلیات کی تدوین، خانخاناں کے حکم سر جانقشاں کا عرفی کی کلیات کی ترتیب ، اس کے بعد خانخاناں کے کتب خانے سے سر جانقشاں کا عرفی کی کلیات لیکر فرار ہونا وغیرہ کا ذکر ایسی نادر چیزیں ہیں جن سے اس کتاب کی اہمیت دوبالا ہوجاتی ہے۔ خیال رہے کہ عرفی شیرازی فارسی زبان کے کے ایک معروف شاعر تھے جن کا براہ راست تعلق مغلیہ سلطنت سے رہا۔ وہ پیدا تو شیراز میں ہوئے تعلیم بھی وہیں حاصل کی۔ لیکن چونکہ دور اکبری میں ایران کے کئی نامور سخنور اسی دربار سے داد سخن حاصل کر رہے تھے۔ چنانچہ عرفی بھی ہندوستان چلے آئے اور اکبری دربار سے منسلک ہوگئے۔ یہاں عرفی نے خوب نام کمایا، ہندوستان میں اس کے اصل ممدوح عبد الرحیم خانخاناں اور شہزادہ سلیم تھے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے