Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

یوسف ناظم کا شمار اردو کے ممتاز ترین طنز ومزاح نگاروں میں ہوتا ہے ۔ ان کی پیدائش 18 نومبر 1918 کو مہاراشٹر کے ایک چھوٹے سے شہر جالنہ میں ہوئی ۔ جالنہ میں ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مہاراشٹر کے عثمانیہ کالج سے انٹر کیا ۔  جامعہ عثمانیہ سے اردو ادبیات میں اعلی تعلیم حاصل کی پھر حیدر آباد میں ہی مترجم کی حثیت سے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا ۔ اس کے بعد وہ حیدر آباد میں ہی لیبر آفیسر کے طور پر مقرر کئے گئے اور اسی شعبے میں الگ الگ عہدوں پر اپنی خدمات انجام دیتے رہے ۔

یوسف ناظم کی ادبی زندگی کا آغاز اسکول کے زمانے میں ہی ہوگیا تھا وہ نظمیں اور غزلیں کہتے تھے لیکن دھیرے دھیرے طنز ومزاح کی طرف آگئے ۔ ’میزان‘ ’پیام‘  اور’ شگوفہ‘ جیسے رسالوں میں ان کے طنزیہ اور مزاحیہ مضامین کی مسلسل اشاعت نے بہت جلد انہیں مشہور کر دیا اور بہت دلچسپی کے ساتھ ان کی تحریریں پڑھی جانے لگیں ۔ یوسف ناظم نے مضامین بھی لکھے اور خاکے بھی ، شاعری بھی کی اور بچوں کے لئے بھی لکھا ۔ ان کی تمام تحریرں ایک بہت پروقار مزاح سے متعارف کراتی ہیں ۔ 

۲۳ جولائی ۲۰۰۹ کو ممبئی میں یوسف ناظم کا انتقال ہوا ۔ 

مزاحیہ مضامین کے مجموعے : کیف وکم ، فٹ نوٹ ، دیواریے ، زیر غور ، فقط ، البتہ ، بالکلیات ، فی الحال ، فی الفور ، فی الحقیقت ، فی زمانہ ، فی البدیہ ، من جملہ ، ورنہ ، وغیرہ 

خاکے :
سائے ہمسائے ، ذکر خیر ، علیک سلیک 

ادب اطفال : پلک نہ مارو ، الف سے ی تک ، مرغی کی چار ٹانگیں ، گاندھی جی ساؤتھ افریقہ میں ، بکرے کی تعریف 

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے