Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اقبال لائبریری، بھوپال

3,654 کتابیں /400 رسالے

کتب خانہ: تعارف

اقبال لائبریری، بھوپال کا قیام 1939ء میں عمل میں آیا اور وقت گزرنے کے ساتھ یہ وسطی ہندوستان کے اہم علمی و ادبی کتب خانوں میں شمار ہونے لگی۔ یہ لائبریری علامہ محمد اقبال سے ان کے گہرے تعلق کی یادگار ہے۔ اقبال نے متعدد مواقع پر بھوپال کا دورہ کیا، بغرضِ علاج اور دیگر وجوہات یہاں طویل قیام کیا، اور اپنی کئی نظمیں بھی اسی شہر میں تخلیق کیں۔ انہوں نے اپنی معروف تصنیف "ضربِ کلیم" بھوپال کے نواب سر حمید اللہ خاں کے نام معنون کی۔ شیش محل کے سامنے واقع جس عمارت میں آج اقبال لائبریری قائم ہے، علامہ اقبال اپنے قیامِ بھوپال کے دوران اسی عمارت میں مقیم رہے تھے۔

اقبال لائبریری میں ایک زمانے میں تقریباً اسی ہزار کتابوں کا ذخیرہ موجود تھا، جن میں اردو زبان و ادب کی نادر کتابیں، رسائل کی جلدیں اور دیگر اہم علمی مطبوعات شامل تھیں۔ محدود وسائل کے باوجود یہ غیر سرکاری ادارہ برسوں تک رضاکارانہ خدمات اور اہلِ علم کے تعاون سے علمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

گزشتہ برسوں میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث لائبریری کو بھاری نقصان پہنچا اور اس کے ذخیرے کی بڑی تعداد پانی سے متاثر ہوئی۔ تاہم اس علمی ورثے کو محفوظ رکھنے کی غرض سے ریختہ کی ڈیجیٹل لائبریری نے اقبال لائبریری، بھوپال کے بیشتر ذخیرۂ کتب کو ڈیجیٹل صورت میں محفوظ کر لیا ہے، جس کے باعث یہ قیمتی علمی سرمایہ اب دنیا بھر کے قارئین اور محققین کے لیے آن لائن دستیاب ہے۔

...مزید پڑھئے
ترتیب بہ اعتبار فلٹر

ترتیب بہ اعتبار :   Recommended

Go to:

فلٹر سارے مٹائیں

اشاعت کا سال

سارے دیکھیں

مصنف

سارے دیکھیں

ناشر

سارے دیکھیں

درجہ بندی

زبان

سارے دیکھیں
بولیے