کتب خانہ: تعارف
ساقی اربابِ ذوق ایک غیر تجارتی ادبی ادارہ ہے، جس کی بنیاد 2018ء میں ادب سے گہری وابستگی رکھنے والے چند اہلِ ذوق نے رکھی۔ یہ ادارہ نایاب، نادر اور اہم کتابوں کو متعلقہ اجازت کے ساتھ پی ڈی ایف صورت میں محفوظ کرکے قارئین تک پہنچانے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ اس کا بنیادی مقصد علمی و ادبی ورثے کا تحفظ، مطالعے کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا، اور قیمتی کتابوں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لیے آسانی سے قابلِ رسائی بنانا ہے۔ اس ادارے نے ریختہ کو اپنی کتابیں ڈونیٹ کی ہیں جو اب ریختہ کی ڈیجیٹل لائبریری پر دستیاب ہیں، جہاں دنیا بھر کے قارئین اور محققین ان سے آن لائن استفادہ کر سکتے ہیں۔