Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
ترتیب بہ اعتبار فلٹر

بچوں کا ماہنامہ امنگ

اس کاشمار بھی بچوں کے عمدہ رسائل میں ہوتا ہے اس کا اجراء دسمبر؍1987ء میں ہوا۔ دہلی اردو اکیڈمی سے شائع ہونے والے اس رسالہ سے سید شریف الحسن نقوی، اشتیاق عابدی، مخمور سعیدی، زبیر رضوی، سید صادق علی، منصور عثمانی، منور امروہوی، مرغوب حیدر عابدی، انیس اعظمی اور دیگر معتبر شخصیات کی وابستگی رہی ہے اور اس رسالہ کو رشید حسن خان، مظفر حنفی، سلام بن رزاق، اظہار اثر، راج نرائن راز، مظہر امام، سراج انور، رفعت سروش، مسعودہ حیات کا قلمی تعاون حاصل رہا ہے۔ اس میں معلوماتی مضامین کے علاوہ پہیلیاں، قلمی دوستی، کومکس، انعامی کوپن جیسے فیچرس تھے جس کی وجہ سے یہ رسالہ بچوں میں بہت مقبول ہوا۔ بچوں کی رنگین تصویریں بھی اس میں شائع ہوتی رہیں۔ بعد کے شماروں میں معلومات کی کسوٹی کے عنوان سے معلومات عامہ کا ایک کالم شروع کیا گیا اور امنگی بچوں کے پسندیدہ اشعار بھی اس میں شامل کئے گئے۔ اس کا کامکس کا کالم بہت مقبول تھا۔ اس کے علاوہ کوئز کے عنوان سے ڈاکٹر شمیم احمد صدیقی کا سلسلہ وار ادبی دماغی ورزش بھی بہت اہم ہے۔ اہم شخصیات پر اس میں مضامین بھی شائع ہوتے رہے ہیں۔ ’’امنگ‘‘ کے کئی خصوصی شمارے بہت مقبول ہوئے جن میں چاچا نہرو نمبر(نومبر؍1989) مستقبل کے قلم کارنمبر(فروری؍1989) قابل ذکر ہیں۔ ’’امنگ‘‘ میں بہت عمدہ کہانیاں شائع ہوتی تھیں۔ چھ جلدوں میں امنگ کی منتخب کہانیاں شائع ہو چکی ہے جس کے مرتبین ثنا فرقان ثنا خانم اور زین الدین ہیں۔

ترتیب بہ اعتبار :   Recommended

Go to:

فلٹر سارے مٹائیں

شمارہ نمبر

سارے دیکھیں

اشاعت کا سال

سارے دیکھیں

مہینہ

سارے دیکھیں

مدیر

سارے دیکھیں

ناشر

سارے دیکھیں

لائبریری

سارے دیکھیں

خصوصی شمارہ

بولیے